وزارت دفاع
بھارتی بحریہ’ماہی‘ کو پانی میں اتارنے کے لیے تیار
Posted On:
23 NOV 2025 4:30PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ 24 نومبر 2025 کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں ماہی—ماہی کلاس اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو -ایس ڈبلیو سی) میں سے پہلی—کو پانی میں اتارے گی۔
تقریب کی میزبانی وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، مغربی بحری کمان کریں گے، جبکہ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل اُوپیندر دویدی تقریب کی صدارت کریں گے۔
ماہی کا بھارتی بحریہ میں شامل ہونا ملکی سطح پر تیار کردہ نئے سلسلے کے کم گہرائی والے جنگی جہازوں کی آمد کا نشان ہوگا—خوبصورت، تیز رفتار، اور مکمل طور پر بھارتی۔ 80 فیصد سے زائد ملکی مواد کے ساتھ، ماہی کلاس بھارت کی جنگی جہازوں کے ڈیزائن، تعمیر اور انضمام میں بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ جہاز مغربی ساحل پر ’خاموش شکاری‘ کے طور پر خدمات انجام دے گا—خود کفالت سے تقویت یافتہ اور بھارت کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح وقف۔
(11)AEHL.jpeg)
(11)E8LR.jpeg)
(13)M9VO.jpeg)
*****
ش ح۔م ع۔ ن م۔
U- 1680
(Release ID: 2193225)
Visitor Counter : 4