ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے این آئی ٹی آر اے، غازی آباد کا دورہ کیا


جناب گری راج سنگھ نے ملکوِیڈ کی کاشت کا معائنہ کیا اور ملک کے پہلے مینی کن فلیم ٹیسٹ سسٹم کو قوم اور صنعت کے نام وقف کیا

Posted On: 22 NOV 2025 5:27PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلکے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج نادرن انڈین ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (این آئی ٹی آر اے) کا دورہ کیا اور کیمپس میں اُگائی جانے والی ملکوِیڈ (اک) کی فصل کا معائنہ کیا۔ مرکزی وزیر نے ملکوِیڈ/اک پر این آئی ٹی اے آر کی بیش قیمت تحقیق کی تعریف کی اور کہا کہ اس میں ٹیکسٹائل شعبے میں انقلاب لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z2QF.jpg

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ جدید دور کے اسمارٹ فائبرز میں سے ایک ہے اور این آئی ٹی اے آرپہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو کئی معروف کمپنیوں کو منتقل کر چکا ہے، جبکہ دوسری کمپنیوں کے ساتھ بھی اس کو اپنانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران، جناب گری راج سنگھ نے این آئی ٹی اے آر،غازی آباد میں نصب کیے گئے ملک کے پہلے مینی کن فلیم ٹیسٹ سسٹم کو باقاعدہ طور پر قوم اور صنعت کے نام وقف کیا۔ نئے نصب شدہ مینی کن فلیم ٹیسٹ سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹیکسٹائل صنعت کو فائدہ ہوگا بلکہ اسٹیل، تیل، گیس، پیٹرولیم، ریلوے اور کیمیکل جیسے شعبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X3ZD.jpg

یہ ٹیسٹنگ سسٹم خطرناک ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا۔

این آئی ٹی اے آرکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم۔ ایس۔ پرمار نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی حفاظتی ملبوسات کی اہمیت کو مزید مضبوط کرتی ہے اور مختلف صنعتوں کے لیے درکار صحیح قسم کے حفاظتی لباس کے تعین میں مدد کرتی ہے۔

آخر میں، مرکزی وزیر نے صنعتوں پر زور دیا کہ وہ ملکوِیڈ پر مبنی مزید مصنوعات تیار کریں اور این آئی ٹی اے آرکی تحقیق کو بھارت اور بیرونِ ملک آگے بڑھائیں۔ تمام صنعتی شعبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند کے تحت قائم این آئی ٹی اے آرکے سنٹر آف ایکسیلنس اِن پروٹیکٹو ٹیکسٹائلز کی مینی کن فلیم ٹیسٹ سہولت اور دیگر خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038R8I.jpg

*****

Uno-1649

ش ح-م ع-ول


(Release ID: 2192969) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी