اسٹیل کی وزارت
صنعتی ضروریات کے لیے اسٹیل کی وزارت نے اسٹیل کا معیار کنٹرول کرنے سے متعلق حکم کے تحت 55 بھارتی معیارات کے نفاذ کو معطل کر دیا
Posted On:
21 NOV 2025 7:40PM by PIB Delhi
غیر مالیاتی انضباتی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی – این ایف آر آر) کی سفارشات کی بنیاد پر، وزارت نے اسٹیل شعبے کے لیے اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2024 کے نفاذ کے وسیع تر اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ وزارت نے ممکنہ نیچے کی سطح پر قیمتوں پر اثرات، چھوٹی ، انتہائی چھوٹی و درمیانہ درجہ کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) اور صارفین کی صنعتوں کے لیے اسٹیل کی مناسب دستیابی کی ضرورت، اور کچھ خصوصی اسٹیل گریڈز کے لیے در آمدات پر جاری انحصار کو مدنظر رکھا ہے۔ ساتھ ہی، غیر منصفانہ تجارتی عمل کی روک تھام، چھوٹے اسٹیل پروڈیوسرز کی معاونت اور ملکی خود کفالت کے فروغ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2024 کے تحت 42 بھارتی اسٹینڈرڈز پر کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کا نفاذ تین سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ایل آئی 1.2 کے تحت آنے والے خصوصی اسٹیل گریڈز سے متعلق 13 بھارتی اسٹینڈرڈز پر کیو سی او کا نفاذ ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ وزارت اسٹیل نے اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (کوالٹی کنٹرول) ترمیمی آرڈر، 2025 بھی جاری کیا ہے۔
تین سال کے لیے بھارتی معیارات پر کیو سی او معطل
اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2024 کے شیڈول 1 میں شامل 42 آئی ایس معیارات — جن میں وہ اسٹیل گریڈز شامل ہیں جو زیادہ تر انجینئرڈ مصنوعات، آٹوموٹیو شعبے اور استعمال کے لائق اشیاء کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں — ان کے نفاذ کو تین سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
ایک سال کے لیے بھارتی معیارات پر کیو سی او معطل
اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2024 کے شیڈول 1 میں شامل 13 آئی ایس معیارات — جن میں وہ خصوصی اسٹیل گریڈز شامل ہیں جو بنیادی طور پر نِچ اور انتہائی دقیق ایپلی کیشنز میں استعمال ہوتے ہیں، اور جن مواد میں غیر معمولی طاقت، سختی، درست ابعاد اور حرارتی پائیداری درکار ہوتی ہے — ان کے نفاذ کو ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
URL: https://steel.gov.in/quality-control-orders
*******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :1624 )
(Release ID: 2192710)
Visitor Counter : 3