وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے جوائنٹ الیکٹرو میگنیٹک بورڈ 2025 کا اجلاس منعقد کیا

Posted On: 21 NOV 2025 3:53PM by PIB Delhi

چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی) کی ذیلی کمیٹی، جوائنٹ الیکٹرو میگنیٹک بورڈ (جے ای ایم بی) کی سالانہ میٹنگ 20 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنز) ایئر مارشل راکیش سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔یہ اجلاس تینوں افواج کے مابین مشترکہ کارروائیوں میں ہم آہنگی قائم کرنے کے واحد مقصد کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے دوران متعدد اہم ایجنڈوں پر غور کیا گیا، جن میں الیکٹرانک وارفیئر، ای ایم آئی/ای ایم سی، سی یو اے ایس آپریشنز، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال اور سپیکٹرم مینجمنٹ شامل ہیں، تاکہ جوائنٹنیس اور انٹیگریشن کے اصولوں کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

اس تقریب میں ٹیکٹیکل بیٹل فیلڈ ایریا (ٹی بی اے( میں سپیکٹرم کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے برقی مقناطیسی بیٹل اسپیس مینجمنٹ سسٹم کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اسی دوران ٹیکنیکل نیوز لیٹر (ٹی این ایل) 2025 جاری کیا گیا، جو مستقبل کی ان ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالتا ہے جو جدید جنگ میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنے خطاب میں، ایئر مارشل راکیش سنہا نے آپریشن سندور کے کامیاب انعقاد اور اس کے دوران سیکھے گئے اسباق کو شامل کرنے کے لیے مشترکہ تربیتی مشقوں میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دفاعی پی ایس یوز، صنعتی شراکت داروں اور تعلیمی اداروں کی ٹھوس کوششوں کو بھی اجاگر کیا، جن کے نتیجے میں مختلف خصوصی ٹیکنالوجی ڈومینز میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور اس سے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژنِ آتم نربھرتا کو تقویت ملی۔

1604-1.jpeg

1604-2.jpeg

1604-3.jpeg

*******

( ش ح۔ اس ک۔ ش ہ ب )

U.No.1604


(Release ID: 2192588) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी