ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی ٹرین خدمات کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
20 NOV 2025 9:43PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے کی طرف سے ’ہند دی چادر ‘کے نام سے مشہور سکھوں کے نویں گرو، سری گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کے موقع پر عقیدت مندوں کے ہموار اور آرام دہ سفر کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرین سروس چلائی جائے گی۔ یہ اعلان ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب روونیت سنگھ بٹو نے کیا۔
مذہبی آزادی، سچائی اور انسانی وقار کے لیے گرو کی قربانی کی لافانی میراث کے احترام میں، ہندوستانی ریلوے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ سری آنند پور صاحب جانے والے عقیدتمندوں کو اس مقدس مدت کے دوران محفوظ، بلا رکاوٹ اور آرام دہ سفری انتظامات کی سہولت حاصل ہو۔
خصوصی ٹرین سروس
عقیدتمندوں کی آمدورفت میں متوقع اضافے کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ ریلوے 22 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی دو خصوصی ٹرین سروس - ایک پٹنہ صاحب سے اور دوسری پرانی دہلی سے چلائے گا۔
1۔ پٹنہ صاحب خصوصی ٹرین (تمام کلاسز)
بائیس بوگیوں والی خصوصی ٹرین 23 نومبر کو 06:40 بجے پٹنہ سے روانہ ہوگی اور 24 نومبر کو 04:15 بجے سری آنند پور صاحب پہنچے گی۔
ریٹرن سروس 25 نومبر کو سری آنند پور صاحب سے 21:00 بجے روانہ ہوگی، 23:30 بجے پرانی دہلی پہنچے گی۔ یہ ٹرین راستے میں لکھنؤ، مرادآباد اور امبالہ میں رکے گی۔
2۔ پرانی دہلی سے اسپیشل ٹرین (تمام اے سی)
روزانہ چلنے والی اے سی خصوصی سروس پرانی دہلی سے 22، 23، 24 اور 25 نومبر کو 07:00 بجے روانہ ہوگی اور یہ اسی دن 13:45 بجے سری آنند پور صاحب پہنچے گی۔ ریٹرن ٹرین سروس سری آنند پور صاحب سے روزانہ 20:30 بجے روانہ ہو گی اور وہ 03:15 بجے پرانی دہلی پہنچے گی۔
راستے میں یہ ٹرین سونی پت، پانی پت، کروکشیتر، امبالہ، سرہند اور نیو مورنڈا میں دونوں سمتوں سے چلتے ہوئے رکے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ خصوصی ٹرین سروس ہندوستانی ریلوے کی اس پروقار موقع پر حاضری دینے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے لیے قابل رسائی اور قابل بھروسہ سفری اختیارات فراہم کرنے کی مسلسل لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریلوے کو سری گرو تیغ بہادر جی کی زندگی اور تعلیمات سے وابستہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ہندوستانی ریلوے مسافروں پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی شیڈول کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور ہموار سفر کے تجربے کے لیے ان خصوصی ٹرین خدمات کا استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 1578
(रिलीज़ आईडी: 2192389)
आगंतुक पटल : 15