وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور جرمنی نے برلن میں متبادل طب کے تیسرے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس میں روایتی طب پر تعاون کو فروغ دیا


روایتی طب کے لیے انضمام، معاوضے کے راستے، اور ضابطہ جاتی فریم ورک پر تعاون کا استحکام

Posted On: 20 NOV 2025 8:21PM by PIB Delhi

 متبادل طب پر تیسرا مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) اجلاس وزارت آیوش، بھارت سرکار اور وفاقی وزارت صحت، جرمنی کے درمیان 18 سے 20 نومبر 2025 کے دوران برلن میں منعقد ہوا، جو روایتی اور مربوط صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ہند-جرمن تعاون کو فروغ دینے میں ایک اور اہم قدم ہے۔

A group of people standing togetherAI-generated content may be incorrect.

بھارتی وفد کی قیادت محترمہ مونالیشا داش، جوائنٹ سیکرٹری، وزارت آیوش نے کی، اور اس میں پروفیسر (ڈاکٹر) رابینارائن آچاریہ، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس ؛ ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر ایچ؛ ڈاکٹر کوستابھا اپادھیائے، مشیر، وزارت آیوش؛ اور ڈاکٹر کاشیناتھ سمگنڈی، ڈائریکٹر، ایم ڈی این وائی شامل تھے۔ وفد نے جرمن اہم اداروں کے ساتھ تعاون کے ٹھوس راستوں کو آگے بڑھانے کے لیے گفت و شنید کی۔ پروگرام کی قیادت کرنے والے جرمن حکام میں جرمن وزارت صحت کے یورپی اور بین الاقوامی صحت پالیسی ڈویژن کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر میڈ جارج سیفرٹ، چارٹے برلن کے روایتی اور انٹیگریٹو میڈیسن کے کمانڈنس سینٹر کے سربراہ، اینڈریا گالے، سی ای او، بی کے کے ایم کے (قانونی صحت انشورنس فنڈ)، ڈاکٹر جیکولین ویزنر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فار وٹامنز، منرلز، اسپیشل تھیراپیوٹک اپروچز ، فیڈرل انسٹی ٹیوٹ فار ڈرگز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز نے حصہ لیا۔

مباحثے تین اہم میدانوں پر مرکوز تھے، روایتی طب کو عوامی صحت کے نظام میں ضم کرنا، مریضوں تک رسائی کے لیے معاوضے کے راستے قائم کرنا، اور ریگولیٹری منظوری کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا۔ یہ موضوعات دونوں ممالک کی مشترکہ وابستگی کے غماز ہیں کہ وہ شواہد پر مبنی اور عوام مرکوز روایتی طب کے طریقوں کو فروغ دیں۔

دورے کی اہم مصروفیات میں درج ذیل شامل تھے:

  • مشترکہ تحقیق کے مواقع تلاش کرنے اور وزارت آیوش کے ساتھ مجوزہ ایم او یو کو آگے بڑھانے کے لیے کمپٹینس سینٹر فار ٹریڈیشنل اینڈ انٹیگریٹو میڈیسن، شاریٹے یونیورسٹی

  • انٹیگریٹو کیئر اور تحقیقی طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیونٹی ہسپتال ہاویلہوہے ، کلینک فار اینتھروپوسوفک میڈیسن

  • روایتی طب سے متعلق انشورنس اور ری ایمبرسمنٹ میکانزم پر تفصیلی گفتگو کرنے کے لیے فیڈرل جوائنٹ کمیٹی  

A group of people sitting at a long tableAI-generated content may be incorrect.

یہ مشن آیوش نظاموں کو عالمی سطح پر لانے ، شواہد پر مبنی انضمام کے لیے مضبوط فریم ورک تیار کرنے اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط کرنے کے لیے آیوش وزارت کی اسٹریٹجک کوششوں کا غماز ہے ، جو بھارت کے عالمی روایتی طب کے منظرنامے میں موجودگی کو بڑھاتی ہیں۔

وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جرمنی کے ساتھ مسلسل تعاون تحقیق، ریگولیٹری ہم آہنگی، اور مریضوں کی حفاظت، معیار اور سائنسی تصدیق پر مبنی مربوط صحت کی دیکھ بھال کے حل تک رسائی کو مہمیز کرنے میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1571


(Release ID: 2192317) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी