اسٹیل کی وزارت
مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی نے بھونیشور میں ہندوستان کے اسٹیل سیکٹرکےلیے روڈ میپ تیار کرنے والے چنتن شیور کا افتتاح کیا
چنتن شیور میں حکومت، سی پی ایس ایز اور صنعت کے قائدین اسٹیل کے شعبہ کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کے لیے یکجا ہوئے
Posted On:
20 NOV 2025 3:32PM by PIB Delhi
بھونیشور کے می فیئر کنونشن میں دو روزہ چنتن شیور کا آج افتتاح کیا گیا ، جس میں ہندوستان کی اسٹیل صنعت کے مستقبل پر ایک جامع بات چیت کا آغاز ہوا ۔ اس تقریب کا افتتاح اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے کیا، اس موقع پراسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما ، ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس) انڈسٹریز ، اوڈیشہ جناب ہیمنت شرما اور اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پاؤنڈریک بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سیل ، این ایم ڈی سی ، ایم او آئی ایل ، میکون ، ایم ایس ٹی سی کے سی پی ایس ای کے سربراہان ، آئی این ایس ڈی اے جی ، آئی ایس سی اے ، بی آئی ایس اے جی کے ڈومین ماہرین ، ٹاٹا اسٹیل ، جے ایس ڈبلیو جیسی نجی صنعتوں کے نمائندوں نے تبادلہ خیال کیا۔

اپنے خطاب میں جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کی اسٹریٹجک قیادت کے لیے شکریہ ادا کیا ،جنہوں نے گھریلو اسٹیل کی صنعت کو لچک اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ انہوں نے قوم کی تعمیر میں اسٹیل کے شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور صلاحیت کو مضبوط بنانے ، اختراع کو فروغ دینے اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے مسابقت اور آپریشنل مہارت کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ اور ڈیجیٹلائزیشن جیسی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے تحقیق اور ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششیں ہندوستان کی اسٹیل کی صنعت کی مجموعی ترقی اور مسابقت کو یقینی بنائیں گی ، جو ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی ۔

جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اسٹیل کے اہم کردار پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ چنتن شیور کے تمام موضوعات صنعت کے فروغ اور قومی ترقی میں اس کے تعاون کو مضبوط کرنےپرمرکوز ہیں ۔
اے سی ایس جناب ہیمنت شرما نے کہا کہ اوڈیشہ کو معدنیات سے مالا مال اور ساحلی ریاست ہونے کا منفرد فائدہ ہے ،جو اسے اسٹیل سمیت مختلف صنعتوں کے قیام اور ترقی کے لیے مثالی بناتا ہے ۔
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پاؤنڈریک نے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ترقی ، چیلنجوں اور اس شعبے کے مستقبل پر غور و فکر کرنے کے لیے اس طرح کے پلیٹ فارم کی اہمیت کواجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایس ایز کے ساتھ نجی شعبے کی شرکت بہترین طریقوں کو مشترک کرنےمعاون ہوں گی ۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات سے چلنے والی اسٹیل کی کھپت میں ہندوستان کی منفرد ترقی کو اجاگر کیا ۔انہوں نے سی پی ایس ایز میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ کوششیں گھریلو صلاحیتوں کی قیادت میں ہونی چاہئیں۔ انہوں نےاپنے تجربات شیئر کرنے کےلیے نوجوان افسران کی ۔اس مقصد کے لیے ایک داخلی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور بہترین افراد کو اپنے جدید خیالات پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

شیور کے پہلے دن میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت، بہترین عمل، مقامی ٹیکنالوجیز اور جدید کان کنی کے طریقوں پر سیشنز منعقد ہوئے، جن میں زیرِ بحث امور میں بنیادی ڈھانچےکی تجدید کاری، صلاحیت میں اضافہ اور پورے سیکٹر میں بہترکارکردگی کو یقینی بنانا شامل تھا۔ ان مباحثوں میں صنعت کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ تیارکرنے کے مقصد سے پالیسی سازوں، صنعت کے قائدین اور تکنیکی ماہرین کے نقطۂ نظر کویکجا کیاگیا۔ چنتن شیور کل بھی جاری رہے گا، جس میں طویل المدتی حکمت عملی، اسٹیک ہولڈر کے تعاون اور قابلِ عمل نتائج پر سیشنز ہوں گے تاکہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور صنعتی فروغ میں اسٹیل سیکٹر کے کردار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
*****
(ش ح ۔ م ع ن۔ ع ر
U. No. 1551
(Release ID: 2192182)
Visitor Counter : 7