صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وشانو سنکرامن پرتی رودھ ابھیاس: مدھیہ پردیش نے وبا کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے قومی فرضی مشق کی میزبانی کی


کثیر شعبہ جاتی تعاون وَن ہیلتھ ریسپانس کی بنیاد ہے

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے اس عمل کی ستائش کی؛ وَن ہیلتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اپیل

Posted On: 19 NOV 2025 6:01PM by PIB Delhi

 نیشنل ون ہیلتھ مشن (این او ایچ ایم) کے تحت، 2 سے 5 نومبر 2025 تک مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ’’وشانو سنکرامن پرتی رودھ ابھیاس‘‘ کے عنوان سے ایک بڑے پیمانے پر فرضی مشق منعقد کی گئی۔ اس مشق کا مقصد بھارت کی کورونا وبا کے دور کی تیاری اور زونوٹک بیماریوں کے پھیلاؤ کے انتظام میں بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کا جائزہ لینا تھا۔ نیشنل جوائنٹ آؤٹ بریک ریسپانس ٹیم (این جے او آر ٹی) کی قیادت میں، اس مشق نے کریمین کانگو ہیموراجک بخار کے پھیلاؤ کی نقل کی جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کرتی ہے، اور حقیقی وقت کی تحقیقات، جراثیم کی شناخت، اور روک تھام کی حکمت عملیوں کی جانچ کی گئی۔

A person wearing a hazmat suit and a maskAI-generated content may be incorrect.

اس ماک ڈرل میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کو یکجا کیا گیا، جن میں بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)، محکمہ اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) شامل تھے۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی ،  انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ساتھ بھوپال میں ہائی سیکیورٹی اینیمل ہبنڈری لیبارٹری ،مدھیہ پردیش ریاستی اور ضلع انتظامیہ، ریاستی ، ریاستی ویٹرنری اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، ایمز بھوپال میں بی ایس ایل تھری لیبارٹری (جو 23 قومی بی ایس ایل تھری نیٹ ورک لیبارٹریز میں سے ایک ہے)، چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ ضلع افسران۔ انسانی صحت، ویٹرنری سائنسز، اور جنگلی حیات کے شعبوں کے ماہرین نے این جے او آر ٹی کی رہنمائی میں تعاون کیا۔ این او ایچ ایم کے آزاد مبصرین نے اس ردعمل کو باریک بینی سے دستاویزی شکل دی، فوری اور مناسب اقدامات کی نشاندہی کی اور بہتری کے لیے مواقع کی نشاندہی کی۔

A group of people posing for a photoAI-generated content may be incorrect.

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے اس مشق کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور کہا، ’’وشانو سنکرامن پرتی رودھ ابھیاس نے ہمیں دکھایا ہے کہ تیاری، تعاون، اور ایک صحت کے نقطہ نظر کے ساتھ ہم وباؤں کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے بھارت اور دنیا کو متعدی بیماریوں کے خطرات سے بچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ این او ایچ ایم کے تحت اس قسم کی دوسری فرضی مشق ہے، جو راجستھان میں پہلے ہونے والے ایویئن انفلوئنزا سیمولیشن کے بعد ہے، جس نے بھارت کی فعال اور مربوط صحت کی سلامتی کے عزم کو مضبوط کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1519


(Release ID: 2191873) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी