اسٹیل کی وزارت
مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ اور ریاست میں فولاد کی پیداوار میں اضافے کے موضوع پر اہم میٹنگ کا اہتمام کیا
مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آر ایس پی کے کام کاج ، توسیع اور اڈیشہ کی افزوں فولاد اور کانکنی برآمدات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کے 300 ملین ٹن کے بقدر صلاحیت کے وژن کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2025 5:03PM by PIB Delhi
فولاد اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے ریاست میں فولاد سے متعلق ترقی، خصوصاً راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس پی) کے کام کاج اور توسیع کے تفصیلی جائزے کے لیے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران قبائلی امور کے مرکزی وزیر جوئیل اوراؤں بھی موجود تھے۔

بات چیت کو’’باآور‘‘ بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر کماراسوامی نے کہا کہ بات چیت کا مرکزی موضوع اڈیشہ کو فولاد اور کانکنی کے مرکز کے طور پر ایک مضبوط پوزیشن میں لانا تھا۔ وزارت فولاد اور حکومت اڈیشہ کے سینئر افسران نے اس بات چیت میں حصہ لیا۔
محترم وزیر نے بتایا کہ مذاکرات میں تین اہم شعبوں پر احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کے کام کاج، سہولت کی منصوبہ بند توسیع، اور اڈیشہ میں فولاد اور کان کنی کی پیداوار بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔" انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اڈیشہ، اپنے بھرپور معدنیاتی وسائل اور مضبوط صنعتی بنیاد کے ساتھ، ہندوستان کی فولاد کی ترقی کی حکمت عملی کے لیے ایک ضروری ستون ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کمارا سوامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آر ایس پی کی توسیع اور فولاد کے شعبے کی وسیع تر ترقی میں سہولت فراہم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ نے 2030 تک 300 ملین ٹن فولاد کی صلاحیت تک پہنچنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے خواب کی حصولیابی میں میں ہماری مدد کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔‘‘

یہ میٹنگ اڈیشہ میں صنعتی توسیع کو تیز کرنے میں مرکزی اور ریاستی قیادت کے درمیان افزوں ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے، جو ہندوستان کی فولاد اور کان کنی کی پیداوار میں اہم تعاون دیتی ہے۔
مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مربوط کوششیں پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور قومی اقتصادی اہداف کی حمایت میں اہم کردار ادا کریں گی۔
یہ تبادلہ خیال فولاد پیدا کرنے والے بھارت کے ازحد اہم خطے کے طور پر اڈیشہ کے کردار کو مضبوطی فراہم کرنے اور 300 ملین ٹن کے بقدر فولاد صلاحیت کے سنگ میل کے حصول کی جانب ملک کی پیش رفت میں آگے کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1442
(रिलीज़ आईडी: 2191812)
आगंतुक पटल : 5