وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے نئی ڈیزائن کردہ فوجی کوٹ (ڈیجیٹل پرنٹ) کے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق حاصل کئے

Posted On: 19 NOV 2025 4:15PM by PIB Delhi

نئی فوجی وردی (ڈیجیٹل پرنٹ) کی رونمائی کے بعد، بھارتی فوج نے جنوری 2025 میں نئے  فوجی کوٹ (ڈیجیٹل پرنٹ) کومتعارف کرایا ، جو فوج کو جدید بنانے، اشیا کو گھریلو طور پر تیار کرنے اور فوجیوں کے آرام میں بہتری کی سمت ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

اس نئے فوجی کوٹ  کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی )،  نئی دہلی نے آرمی ڈیزائن بیورو کی سربراہی میں ایک مشاورتی منصوبے کے طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ تین پرتوں پر مشتمل لباس جدید تکنیکی ٹیکسٹائلز پر مبنی ہے اور اس کا ارگونومک ڈیزائن مختلف موسمی اوردیگر  نامساعدحالات میں آرام، حرکت میں آسانی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے نئے فوجی کوٹ (ڈیجیٹل پرنٹ) کے ڈیزائن کو کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائنز اینڈ ٹریڈ مارکس، کولکاتا کے پاس ڈیزائن درخواست نمبر 449667-001 مورخہ 27 فروری 2025 کے تحت کامیابی سے رجسٹرڈ کروا لیا، جسے 7 اکتوبر 2025 کو پیٹنٹ آفس کے آفیشل جرنل میں شائع کیا گیا۔

اس رجسٹریشن کے بعد، ڈیزائن اور کیموفلاج پیٹرن دونوں کے خصوصی دانشورانہ املاک کے حقوق ( آئی پی آر )مکمل طور پر بھارتی فوج کی ملکیت ہیں۔ یہ رجسٹریشن فوج کی واحد ملکیت کو قائم کرتا ہے اور کسی بھی غیر مجاز ادارے کی جانب سے بغیر اجازت تیاری، نقل یا تجارتی استعمال کے خلاف قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ان حقوق کی خلاف ورزی پر ڈیزائن ایکٹ  2000، ڈیزائن قوانین 2001، اورپیٹنٹ ایکٹ 1970 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں پابندی لگانےاور ہرجانے  کے دعوے بھی شامل ہیں۔

نئے فوجی کوٹ میں شامل اجزاء:

بیرونی پرت : ڈیجیٹل کیموفلاج پرنٹ شدہ کوٹ جو مختلف خطّوں میں آپریشنل پائیداری اور مؤثر پوشیدگی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اندرونی جیکٹ: ہلکے، سانس لینے  میں معاونت جیسے مادوں  پر مبنی بیچ کی پرت، جو حرکت کو محدود کیے بغیر گرمی فراہم کرتا ہے۔

بنیادی پرت : بنیادی تہہ جو نہایت سخت موسم میں حرارتی توازن اور نمی کے اخراج کو یقینی بناتی ہے۔

یہ تمام لباس مل کر جنگی ضروریات، آرام اور تحفظ کو یکجا کرتے ہوئے فوج کی مسلسل تبدیلی اور فوجیوں کیی سیکیورٹی کے عنصرکو مضبوط بناتے ہیں۔

یہآئی پی آر رجسٹریشن دفاعی ملبوسات کے نظام میں جدت، ڈیزائن کے تحفظ اور خود انحصاری پر بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتا ہے، جو 'آتم نربھر بھارت' کے وژن اور فوج کے 'ڈیکیڈ آف ٹرانسفارمیشن (2032–2023)' سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ ن م۔

U-1495


(Release ID: 2191769) Visitor Counter : 7