وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت کے ذریعے گنگٹوک میں شمال مشرقی خطے کے بھرپور امکانات کو اُجاگر کرنے والا 13واں بین الاقوامی سیاحتی مارٹ(آئی ٹی اے ایم) 2025 اختتام پذیر

प्रविष्टि तिथि: 16 NOV 2025 9:30PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت نے 13 سے 16 نومبر 2025 تک سکم کے گنگٹوک میں 13ویں بین الاقوامی سیاحتی مارٹ (آئی ٹی ایم )2025کامیابی کے ساتھ منعقد کیا، جس کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں کے بھرپور اور متنوع سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا اور خطے میں پائیدار، ذمہ دار اور جامع سیاحت کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔

یہ چار روزہ مارٹ گھریلو اور بین الاقوامی سیاحت کے اہم شراکت داروں کویکجا کرنے والا ایک نمایاں موقع تھا، جس میں ٹور آپریٹرز، ٹریول رائٹرز، انفلوئنسرز، صنعت کے ماہرین، ریاستی سیاحت کے اہلکار اور مرکزی وزارتی نمائندے شامل رہے۔ اس تقریب نے شراکت داریوں کو مضبوط بنانے، شراکت داری  کےنئے مواقع تلاش کرنےاور شمال مشرق کے منفرد قدرتی، ثقافتی اور ایڈونچر کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کا کام کیا۔

آئی ٹی ایم کے 13ویں ایڈیشن میں درج ذیل کچھ بڑے پروگرام منعقد کیے گئے:

  • بی2بی میٹنگیں منعقد ہوئیں جن سےخریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان کاروباری مواقع کو فروغ ملا
  • ریاستی پیشکشوں کے ذریعے سیاحت کی طاقت، اہم منصوبوںاور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیاگیا
  • ثقافتی نمائشیوں کے ذریعے شمال مشرق کی فنکارانہ، قبیلائی اور لوک روایات کی عکاسی کی گئی
  • ذمہ دار انہ سیاحت،مہمان نوازی اورایڈونچر سیاحت، اورسفرکے ابھرتے ہوئے رجحانات پر مرکوزتجرباتی اور تکنیکی سیشنز

ہندستان  اور بیرون ملک کے سیاحت کےشراکت داروں کو یکجا کر کے،آئی ٹی ایم2025 نے وزارتِ سیاحت کےاس عزم کا اعادہ کیا کہ شمال مشرقی خطے کو ایک متحد، پرکشش اور اعلیٰ معیار کی سیاحتی منزل کے طور پر پیش کیا جائے-جو دیکھو اپنا دیش اور بے مثال ہندستان کے نقطہ نظر کے مطابق تھا۔

سکم کی حکومت نے مارٹ کی میزبانی میں مکمل تعاون فراہم کیا، جس سے مندوبین کو ریاست کے قدرتی مناظر کی خوبصورتی، پائیدار عملی اقدامات اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت کے ماڈلز کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔

آئی ٹی ایم 2025 کا کامیابی کے ساتھ اختتام شمال مشرقی ریاستوں کے تئیں لوگوں کی توجہ مبذول کرنے اور اختراع ،تعاون اور جامع ترقی کےذریعے خطے کی سیاحت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

********

ش ح ۔م ش ۔ش ا

U. NO.- 1481

                         


(रिलीज़ आईडी: 2191640) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी