الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب جتن پرساد نےاے آئی امپیکٹ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کی اہمیت کو اُجاگر کیا
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی )نے طلبا کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے تحت گلوبل امپیکٹ چیلنجز میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا
Posted On:
18 NOV 2025 8:29PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور تجارت و صنعت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج اے آئی امپیکٹ فیسٹیول سے خطاب کیا- جو کہ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 سے پہلے کی ایک سرکاری پری- سمٹ کی تقریب ہے ، جس کی میزبانی انٹیل نے وزارت تعلیم ، سی بی ایس ای ، نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) این آئی ای ایل آئی ٹی اور انسپائر-مانک کے اشتراک سے کی ہے ۔
اس تقریب نے ایم ای آئی ٹی وائی کی سینئر قیادت کو یکجا کیا ، جن میں جناب ایس کرشنن ، سکریٹری ، ایم ای آئی ٹی وائی ؛ جناب ابھیشیک سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری ، ایم ای آئی ٹی وائی ، سی ای او انڈیا اے آئی اور ڈی جی این آئی سی ؛ اور محترمہ کویتا بھاٹیہ ، سی او او ، انڈیا اے آئی ، جنہوں نے ڈیجیٹل اختراع کو حقیقی دنیا کے اثرات میں تبدیل کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے والے ایک جامع اے آئی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کی ۔
ملک بھر کے طلباء ، اساتذہ ، اسٹارٹ اپ لیڈروں ، صنعت کے اختراع کاروں ، اور اے آئی کے ماہرین نے بھی ابھرتی ہوئی اے آئی مہارت ،زمینی سطح کے اختراعات اور ملک گیر ہنر مندی کےفروغ کی کوششوں کا جشن منانے میں حصہ لیا۔
طلباء کو اختراع اور مزید اثرات مرتب کرنے والی تبدیلی لانے کی ترغیب دیتے ہوئے ، جناب جتن پرساد نے کہا ،‘‘جب حکومت سے لے کر صنعت تک تمام شراکت دار پالیسی کے نقطہ نظر پر غور و فکر کرتے ہیں تو ہم آگے بڑھنے کا سب سے اچھا راستہ طے کر پاتے ہیں۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے کہا ،‘‘اے آئی طلباء کے لیے متبادل فراہم کرنے اور اساتذہ کی موثریت کو تیزی سے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے ۔ اس کے ذریعے جو بہتری ممکن ہے ہمیں اس کو ضرور بروئے کار لانا چاہئے۔ ’’
طلبا کو انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ کے تحت عالمی چیلنجوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے ، جناب ابھیشیک سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری ، ایم ای آئی ٹی وائی ، سی ای او انڈیا اے آئی اور ڈی جی این آئی سی نے کہا ،‘‘اگر آپ اے آئی ایپلی کیشن بنا رہے ہیں ، تو میں آپ کو وائی یو وی اے آئی-گلوبل امپیکٹ چیلنج میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہوں ۔ خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے لیے ، ہم نے اے آئی بائی ہر بھی متعارف کرایا ہے ، جو خواتین پر مبنی اے آئی حل کی حمایت اور روشنی ڈالنے کے لیے ایک وقف چیلنج ہے ۔ ہم آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ان اقدامات میں حصہ لینے کے منتظر ہیں جن کے حل مضبوط اثرات کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں حمایت کے لیے منتخب کیا جائے گا اور سمٹ میں انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا ۔’’

اس فیسٹیول میں ہندوستان کی ترقی پذیر اے آئی صلاحیتوں اور نوجوان اختراع کاروں کو متاثر کرنے والے کئی متحرک اجلاس منعقد کیے گئے ۔ دن کی شروعات اے آئی امپیکٹ اسٹوریز کمپینڈیم کے آغاز کے ساتھ ہوا ، جس کے بعد سسٹین ایبل لیونگ لیبز کی قیادت میں اے آئی ہورائزن سمٹ کا انعقاد ہوا ۔ کلیدی سیشنوں میں سیکٹر کے لیے مخصوص اے آئی ہنر مندی پر ایک پینل ، اے آئی ایوولوشن ٹو ایجنٹک اے آئی پر ایک بحث ، اے آئی میں خواتین لیڈروں کا جشن منانے والا ایک پینل ، اور انٹیل سی پی یوز اور کامپیکٹ اے آئی کے ساتھ کفایتی اے آئی اور کم خرچ اے آئی پر مرکوز بات چیت شامل تھی ۔ اس پروگرام میں رسائی کے لیے اے آئی پر ایک ماسٹر کلاس اور کے-12 ماحولیاتی نظام میں اے آئی پر ایک غیر رسمی بات چیت بھی شامل تھی ۔ فیسٹیول کا اختتام اے آئی امپیکٹ فیسٹیول 2025 کے فاتحین کو ان کی سماجی طور پر متاثر کن اے آئی اختراعات کے لیے اعزازات عطا کرنے اورپہلے ڈیٹا اینوٹیشن کورس گروپ کی گریجویشن تقریب کے ساتھ ہوا ، جس میں پسماندہ برادریوں کی 60 طالبات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نوازا گیا۔

سمٹ سے ما قبل تقریب کے طور پر ،اے آئی امپیکٹ فیسٹیول نے پیپُل(لوگ)،پلانیٹ(کرہ ارض)اور پروگریس (پیش رفت)کے موضوعات کااحاطہ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
********
ش ح ۔م ش ۔ش ا
U. NO.- 1467
(Release ID: 2191607)
Visitor Counter : 6