حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹرز کانفرنس سے قبل تعارفی ویڈیو جاری کیا
Posted On:
18 NOV 2025 8:55PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر(او پی ایس اے)کے دفتر نے بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کلسٹرز کانفرنس (آئی ایس ٹی سی سی) کے آغاز سے قبل ایک تعارفی ویڈیو جاری کیا، جو 5-4 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کلسٹرز کی پہل وزیراعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن ایڈوائزری کونسل (پی ایم-ایس ٹی آئی اے سی) کی سفارشات کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ کلسٹرزتنظیمی شراکتداری پر مبنی، ایک باہمی تعاون کے ماڈل پر کام کرتے ہیں جوتعلیمی اداروں، تحقیق و ترقی کے اداروں، صنعت، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای، مقامی انتظامیہ، فلاحی تنظیموں اور بین الاقوامی شراکت داروں کو ایک ساتھ لاتےہیں تاکہ علاقائی چیلنجز سےسائنسی بنیاد پر، قابل توسیع حل کے ذریعے نمٹا جا سکے۔
یہ دو روزہ اجلاس سائنس اور ٹیکنالوجی کےذریعے دنیا کے کچھ سب سے فوری قابل توجہ مسائل کو حل کرنے کے لیے عالمی روابط کو مضبوط کرنے اور سرحد پار شراکت داریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے واسطے ترتیب دیا گیا ہے۔ جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی حل پر زور دیتے ہوئے، اس پروگرام میں ایس اینڈ ٹی کلسٹرز کے کام کو اجاگر کیا جائے گا اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اختراع کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ بصیرت افروز پینل مباحثوں کے ساتھ ساتھ، کانفرنس میں ثابت شدہ اور قابل توسیع ٹیکنالوجیز کی نمائشیں بھی شامل ہوں گی، جو شرکاء کو متاثر کن اختراعات کو دریافت کرنے اور بامعنی شراکت داری قائم کرنے کا قیمتی موقع فراہم کریں گی۔
اجلاس کے تعارف کے طورف پر، اس کے افتتاح سے متعلق ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں اوپی ایس اےایک اہم پروگرام ایس اینڈ ٹی کلسٹرپہل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ویڈیو یہاں: https://www.youtube.com/watch?v=-L9q1yX8kGQ ملاحظہ کریں۔
********
ش ح ۔م ش ۔ش ا
U. NO.- 1466
(Release ID: 2191582)
Visitor Counter : 6