صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان-آسٹریلیا نرسنگ راؤنڈ ٹیبل عالمی تعاون کی تجدید عہد کے ساتھ اختتام پذیر
طبی تربیت اور افرادی قوت کی تیاری کو بڑھانے کے لیے 157 نئے سرکاری نرسنگ کالج کاقیام
قومی اصلاحات اور این این ایم سی ایکٹ 2023 مستقبل کیلئے تیار نرسنگ کی تعلیم کیلئے پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں
Posted On:
18 NOV 2025 8:40PM by PIB Delhi
نرسنگ افرادی قوت کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے دو روزہ ہندوستان-آسٹریلیا گول میز کانفرنس آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی، جس نے نرسنگ کی تعلیم، قیادت اور عالمی صحت کی تیاری کو بڑھانے کیلئے دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند نے مشترکہ طور پر جپیگو اور ایڈتھ کوون یونیورسٹی، آسٹریلیا کے اشتراک سے کیا تھا۔
اپنے کلیدی خطاب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ڈپٹی سکریٹری محترمہ اکانکشا رنجن نے نرسنگ کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت ہند کی غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ انہوں نے موجودہ میڈیکل کالجوں کے ساتھ 157 نئے سرکاری نرسنگ کالجوں کی حالیہ منظوری پر روشنی ڈالی، یہ اقدام طلباء کو فوری اور مستقل تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
محترمہ رنجن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تبدیلی ترقی پسند پالیسی فریم ورک جیسے نیشنل ایجوکیشن پالیسی(این ای پی) 2019 کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، جس نے نرسنگ کے نصاب میں ڈجیٹل انضمام، قابلیت پر مبنی تعلیم اور کثیر الشعبہ نقطہ نظر کو شامل کیا ہے۔ اس پروگرام میں 6,000 گھنٹے کی منظم تربیت کے ساتھ ہندوستان کے نرسنگ گریجویٹس کو دیکھ بھال کے عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن (این این ایم سی) ایکٹ- 2023 کو ایک تاریخی اصلاحات کے طور پر بیان کیا، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ یہ نرسنگ کی تعلیم اور مشق کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو جدید بناتا ہے۔ یہ ایکٹ معیاری معیار، شفاف طرز حکمرانی اور قومی اور بین الاقوامی صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مستقبل کے لیے تیار تربیتی نظام کو یقینی بناتا ہے۔
اپنے تھینکس آف ووٹ میں ڈاکٹر دیپیکا سی کھاکھا، نرسنگ ایڈوائزر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی سکریٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پنیا سلیلا سریواستو، ایڈیشنل سکریٹری (طبی تعلیم)، مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر ونود کوتوال، جپیگو انڈیا ٹیم اور ایڈتھ کوون یونیورسٹی آسٹریلیا کے نمائندے نے تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا-‘‘دنیا ایک عالمی گاؤں ہے؛ متحد ہو کر ہم مضبوط ہوتے ہیں۔ جب ہم ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہیں، تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ بڑھتے ہیں۔’’
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج کے طلباء کل کی افرادی قوت ہیں اور ایسے پلیٹ فارم انہیں مستقبل میں صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار علم اور قیادت سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر کھاکھا نے زور دیا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مسلسل شراکت داری اور باہمی سیکھنے سے ایک قابل، ہمدرد اور عالمی سطح پر مربوط نرسنگ ورک فورس کی ترقی میں تیزی آئے گی۔
گول میز نے سینئر افسران، نرسنگ لیڈروں، ماہرین تعلیم اور ترقیاتی شراکت داروں کو ہندوستان کے نرسنگ ایکو سسٹم میں فیکلٹی کی ترقی، قابلیت میں اضافہ اور گورننس میں اصلاحات کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔
*******
ش ح- ظ ا – م ش
UR- No. 1462
(Release ID: 2191570)
Visitor Counter : 4