ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکزی حکومت نے ویسکوز اسٹیپل فائبر (وی ایس ایف) کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کی شرط کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 NOV 2025 8:24PM by PIB Delhi
خام مال تک رسائی کو یقینی بنانے اور ٹیکسٹائل صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے تحت، مرکزی حکومت نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) اور کلیدی صنعتی اسٹیک ہولڈروں سے ضروری مشاورت کے بعد ویسکوز اسٹیپل فائبر (وی ایس ایف) کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کی شرط کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپلائی کی پابندیوں اور زیادہ لاگت سے متعلق صنعت کے مسلسل خدشات کا براہ راست جواب ہے اور ٹیکسٹائل مینوفیکچرر، برآمد کنندگان اور ایم ایس ایم ای کے لیے کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پالیسی اقدام ایک اہم موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت وژن 2030 کے تحت گھریلو کھپت میں اضافے، 100 ارب ڈالر کی برآمدات اور مجموعی ٹیکسٹائل و ملبوسات مارکیٹ کو 350 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔ ویسکوز اسٹیپل فائبر (وی ایس ایف) پر کیو سی او کی شرط ہٹانے سے اعلیٰ معیار کے خام مال تک مسلسل رسائی، عالمی مسابقت میں اضافہ اور صنعت کی قیادت میں ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جو ان قومی مقاصد کے حصول میں مدد دے گی۔
ٹیکسٹائل کی وزارت اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ثبوت پر مبنی پالیسیوں کو ترجیح دے گی تاکہ گھریلو پیداوار، برآمدات اور روزگار کی فراہمی کی رفتار برقرار رکھی جا سکے، جس سے بھارت کے ایک اہم عالمی ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر ابھرنے کی راہ ہموار ہو گی۔
*****
ش ح۔ ف ش ع
U: 1457
(रिलीज़ आईडी: 2191443)
आगंतुक पटल : 4