خلا ء کا محکمہ
’خلاءکا شعبہ‘ بھارت کے لیے صف اول ملک کے طور پر عالمی مقام کو یقینی بنائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نجی شعبے کی ترقی نے ہندوستان کے عروج کو خلائی شعبے کی شمولیت اور سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی عالمی منزل قرار دیا ہے
آئی آئی ایس سی 2025 کا موضوع بھارت کے اختراع پر مبنی سفر کو اجاگر کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
محترم وزیر کا کہنا ہے کہ گتی شکتی سے لے کر ٹیلی میڈیسن تک، خلائی تکنالوجی کو حکمرانی میں اب مرکزی حثیت حاصل ہے
Posted On:
18 NOV 2025 6:11PM by PIB Delhi
سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ’’خلاء‘‘ دنیا میں بھارت کو صف اول کے ملک کے طور پر مقام دلائے گی۔
عالمی خلائی آرڈر میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہندوستان خلائی شعبے کی شمولیت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک ترجیحی عالمی منزل کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حالیہ مہینوں میں ملک کا دورہ کرنے والے متعدد بین الاقوامی وفود کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کا خلائی شعبہ ایک فیصلہ کن تغیر کے دور سے گزر رہا ہے جو اس سال کے انڈیا انٹرنیشنل اسپیس کانکلیو (آئی آئی ایس سی 2025)- ’’افق کی توسیع: نئے خلائی عہد میں اختراع، شمولیت اور مضبوطی ‘‘ کے موضوع کی عکاسی کرتا ہے۔ انڈین اسپیس ایسوسی ایشن (آئی ایس پی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں صنعت کے رہنماؤں، عالمی ایجنسیوں، سفارت کاروں اور اسٹارٹ اپس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات نے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے جہاں ہنر، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری ہندوستان کی خلائی معیشت کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے یکجا ہو سکتی ہے۔
محترم وزیر نے کہا کہ موضوع "بہت سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا" کیونکہ یہ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خلائی ماحولیاتی نظام میں نظر آنے والی نئی توانائی کو حاصل کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جب کہ ہندوستان میں ہمیشہ سائنسی صلاحیت تھی، اس وقت اہم موڑ آیا جب پالیسی سازوں نے ایک ایسا ماحول بنایا جس نے اختراع اور وسیع البنیاد شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ 2019 سے متعارف کی گئیں اصلاحات جن میں شعبے کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولنا، اِن اسپیس کو سنگل ونڈو ریگولیٹری ادارے کے طور پر قائم کرنا، اور 2023 میں خلائی پالیسی جاری کرنا، جیسی اصلاحات شامل ہیں، نے بھارت کو عالمی خلائی پیش منظر میں اپنے کردار کو توسیع دینے میں مدد فراہم کی ہے۔
موضوع کے "شمولیت" کے پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے کے دروازے کھولنے سے اسٹارٹ اپس، طلباء، صنعت اور شہریوں کو اس میں لایا گیا ہے جو کبھی بند ڈومین تھا۔ ہزاروں لوگ اب ذاتی طور پر راکٹ لانچ ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور صرف چند برسوں میں 300 سے زیادہ خلائی اسٹارٹ اپس ابھرے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور تیزی سے ترقی کی ہے، جس سے کاروباری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔
"اختراع" پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی کامیابیوں - چندریان کے جنوبی قطب پر لینڈنگ اور چاند کے پانی کی دریافت سے لے کر کامیاب منگلیان مشن اور ایک ہی بار میں 104 سیٹلائٹس کے لانچ تک - کی جانب اشارہ کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی سب سے اہم شراکت حکمرانی اور شہریوں کی بہبود کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ بھارت کی تقریباً 70 فیصد خلائی ایپلی کیشنوں اب زندگی میں آسانی کی حمایت کرتی ہیں، انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے گتی شکتی، زمینی نقشہ سازی کے لیے سوامیتوا، سیٹلائٹ سے چلنے والی ڈیزاسٹر مینجمنٹ، دور دراز علاقوں میں ٹیلی میڈیسن اور ریلوے کے حفاظتی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو رکاوٹوں کا پہلے سے پتہ لگا سکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نقطہ نظر "ریزیلینس" کو بھی مضبوط کرتا ہے، جو کانکلیو کے موضوع کا ایک اور بنیادی عنصر ہے، کیونکہ سیٹلائٹ پر مبنی خدمات اب تباہکاری ردعمل، زراعت، موسم کی پیشن گوئی اور ملک بھر میں رابطے کی حمایت کرتی ہیں۔ بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال اور میانمار کی مدد کرنے والے سیٹلائٹس کے ساتھ، ہندوستان ان صلاحیتوں کو پڑوسی ممالک تک بھی پہنچا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ جاپان، اٹلی اور کئی دیگر ممالک کے وفود کی طرف سے دکھایا گیا اعتماد خلائی شراکت کے لیے ایک ترجیحی عالمی منزل کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اسپیس اور ایٹمی توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں میں دیرینہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کا سہرا دیا، جس سے ہندوستان کی عالمی توسیع کے لیے درکار پالیسی ماحول پیدا ہوا۔
جیسا کہ آئی آئی ایس سی 2025 نے وزارتوں، صنعت، خلائی ایجنسیوں، سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی شعبے کو اکٹھا کیا، اس بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بات چیت ایک اختراعی، جامع اور مضبوط خلائی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو مزید تقویت بخشے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میں خلائی معیشت کے پانچ گنا بڑھنے کے تخمینے کے ساتھ، ہندوستان اس سال کے تھیم میں جھلکنے والے وژن کے مطابق، عالمی خلائی ترتیب میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔




*****
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1442
(Release ID: 2191441)
Visitor Counter : 7