وزارت آیوش
فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی نے ’ اے ایس یو اینڈ ایچ فارماکوپیئل پیرامیٹرز‘ پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا
Posted On:
18 NOV 2025 7:05PM by PIB Delhi
فارماکوپیا کمیشن نے آج ریجنل راء ڈرگ ریپوزیٹری گنگا ، پلین ریجن پروجیکٹ کے تحت ’’اے ایس یو اینڈ ایچ کے فارماکوپیئل پیرامیٹرز‘‘ پر یک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جسے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ ، وزارت آیوش نے فنڈ کیا ہے۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں، ڈاکٹر رمن موہن سنگھ، ڈائریکٹر، فارماکوپیا کمیشن نے شرکا کو کمیشن کے ذریعے آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی طریق علاج کی معیار بند اور معیار کنٹرول کے میدان میں کی گئی مختلف سرگرمیوں اور حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش کمار دادھیچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، این ایم پی بی نے ان طبی نظاموں کی حفاظت اور مؤثریت کو یقینی بنانے میں خام دوا کے معیار کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کمیشن کی آر آر ڈی آر کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور بتایا کہ این ایم پی بی نیشنل فزیکل لیبارٹری کے تعاون سے طبی نظاموں کے لیے بھارتیہ نردیشک درویہ تیار کر رہا ہے۔ انھوں نے کمیشن کی کیوآر-کوڈ سے لیس ڈیٹا بیسز کے ساتھ موضوعاتی طبی پودوں کے باغات قائم کرنے پر بھی ستائش کی۔
ڈاکٹر راجندر سنگھ، سابق ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، ڈی آر ڈی آر، نے چاروں طبی نظاموں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اجاگر کیا اور کمیشن کے فارماکوپولیئل اور فارمولری معیارات کے قیام میں اہم کردار کا اعتراف کیا۔
ڈاکٹر اے۔ جینتی، پرنسپل سائنٹیفک آفیسر (فارماکوگنوسی) نے گنگا کے میدان آر آر ڈی آرپروجیکٹ کے تحت سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کمیشن اس وقت اپنے ذخیرے میں 523 مستند خام ادویات کے نمونے اور تقریبا 1,000 ہربیریم نمونے رکھ رہا ہے جو 218 اقسام کی طبی نظاموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
تقریبا 60 شرکا نے پروگرام میں شرکت کی، جن میں جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، دہلی؛ راج کمار گوئل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، غازی آباد؛ جی ایس آیوروید کالج، غازی آباد؛ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا ، نئی دہلی؛ سنسکار کالج آف فارمیسی، غازی آباد؛ بیکسن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج، گریٹر نوئیڈا؛ آئی ایم ایس غازی آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔
تکنیکی سیشنز میں ڈاکٹر مکیش کمار، کنسلٹنٹ، آر آر ڈی آرپروجیکٹ کے ذریعے ’’طبی پودوں کی درجہ بندی کی شناخت‘‘ پر ماہر لیکچرز شامل تھے؛ ’’فارماکوگنوسٹک پیرامیٹرز کے ذریعے خام ادویات کی شناخت‘‘ از ڈاکٹر اے۔ جینتی، پی ایس او، کمیشن؛ ’’روایتی ادویات کا معیار کنٹرول اور معیار کا جائزہ‘‘ڈاکٹر ایس سی ورما، پی ایس او، پی سی آئی ایم اینڈ ایچ؛ اور ڈاکٹر ایم۔ رامیش، ایس او (مائیکرو بایولوجی) کی ’’اے ایس یو اینڈ ایچ ادویات کا مائیکروبیل تجزیہ‘‘ جیسے لیکچر شامل تھے۔
تکنیکی سیشنز کے بعد، شرکا نے فارماکوگنوسی، کیمسٹری اور مائیکرو بایولوجی لیبارٹریز میں عملی تربیت حاصل کی اور طبی نظاموں کی معیار بندی اور معیار کنٹرول میں استعمال ہونے والے اہم آلات کے مظاہرے دیے گئے۔ ہربل گارڈنز، ریجنل را ڈرگ ریپوزیٹری اور سیڈ بینک کے نمائش کے دورے بھی منعقد کیے گئے۔


***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1450
(Release ID: 2191410)
Visitor Counter : 7