قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

این ایف آر اے نے اپنے 2025-26 کی پہل ’’بہتر مالیاتی رپورٹنگ ایکو سسٹم کی تخلیق‘‘ کے حصے کے طور پر ویبینار سیریز کے آغاز کا اعلان کیا


این ایف آر اے اگلے چار ماہ میں اہم اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ کے شعبوں میں ویبینارمنعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

Posted On: 18 NOV 2025 6:45PM by PIB Delhi

 نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے)، جو آڈٹ اور اکاؤنٹنگ امور کے لیے خود مختار ریگولیٹر ی ادارہ ہے، نے آج ایک اور ریگولیٹری ٹول ’ویبینار سیریز 2025-26‘ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ پہل بھارت میں مالیاتی رپورٹنگ کے مجموعی معیار کو عالمی بینچ مارکس کے مقابلے میں بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ ویبینارکا یہ ٹول این ایف آر اے کے بڑے منصوبے کا تسلسل ہے جس کا مقصد مالیاتی رپورٹنگ سپلائی چین کے اہم اسٹیک ہولڈروں سے مختلف قسم کے آؤٹ ریچ پروگراموں جیسے آڈٹ ورکشاپ، آڈٹ پریکٹس ٹول کٹ، آڈیٹر-آڈٹ کمیٹی انٹریکشن سیریز کے ذریعے رابطہ اور مدد فراہم کرنا ہے۔

ویبینار سیریز 2025-26 کا باضابطہ افتتاح این ایف آر اے کے چیئرمین جناب نیتن گپتا جمعرات، 26 نومبر 2025 کو ’Ind AS 36 کے تحت اثاثوں کی خرابی‘ کے موضوع پر کریں گے۔ ویبینار سیریز 2025-26 پیچیدہ اکاؤنٹنگ کے شعبوں کا احاطہ کرے گی جن میں اہم انتظامی تخمینے اور فیصلے شامل ہیں، اس لیے آڈیٹروں کے ذریعے پیشہ ورانہ تشکیک ضروری ہے۔ اسی مناسبت سے، ویبینار سیریز 2025-26 کو اس طرح منظم کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ دونوں پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے اور اس طرح پریپریرز اور آڈیٹر، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے ماہرین کی حمایت کی جا سکے۔ اکاؤنٹنگ کے پہلوؤں کو موضوع کے متعلقہ ماہرین جیسے ویلیوایشن ماہرین، رسک مینجمنٹ کے ماہرین کے ذریعے نمٹایا جائے گا۔

اگلے چار مہینوں میں، این ایف آر اے اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ کے اہم دیگر شعبوں میں ویبینارز منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جیسے وقت کے دوران آمدنی کی پہچان، متوقع کریڈٹ نقصان وغیرہ۔ آڈیٹروں، اکاؤنٹنٹ اور آزاد ڈائریکٹروں کو ان ویبیناروں میں ہونے والی بحثوں سے تعاون کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

بتاریخ 26.11.2025 این ایف آر اے کے ویبینار کی تفصیلات نیچے دیے گئے لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں :

https://nfra.gov.in/nfra-webinar-26-11-2025-impairment-of-assets-ind-as-36

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1448


(Release ID: 2191407) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी