وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اے ایس آئی  پروجیکٹ موسم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا


‘‘بحر ہند کے علاقے میں سمندری نیٹ ورکس کے سنگم پر واقع جزائر‘‘

Posted On: 17 NOV 2025 9:30PM by PIB Delhi

محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) 18 تا 19 نومبر 2025 کو پروجیکٹ موسم کےموضوع کے اسٹڈی فریم ورک دستاویز پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے جس کا عنوان ‘‘بحر ہند کے علاقے میں سمندری نیٹ ورکس کے سنگم پر واقع جزائر’’ ہے۔نئی دہلی کے ہمایوں ٹومب ورلڈ ہیریٹیج کے میوزیم میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں بین الاقوامی شہرت کے مختلف اداروں جیسے وزارت خارجہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت،آئی جی این سی اے، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ہندوستانی محکمہ موسمیات، یونیسکو کے علاقائی دفتر برائے جنوبی ایشیا،آئی سی او ایم اہ ایس انڈیا وغیرہ کے ماہرین اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

اس تقریب کا افتتاح وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کریں گے اور وہ دو اشاعتوں ، ‘‘جلادھیپورایاترا’’ اور ‘‘بحر ہند کے علاقے میں سمندری نیٹ ورکس کے سنگم پر واقع جزائر’’کے عنوان سے تھیمیٹک اسٹڈی فریم ورک کا دستاویز کی رسم اجراء کا مشاہدہ کریں گے۔

p1.jpg

پروجیکٹ موسم کا نام عربی لفظ موسم سے مشتق ہے، جس سے مراد موسمی مانسون ہواہے۔ جو بحیرہ احمر اور بحر ہند کے علاقے میں جہاز رانی  میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ یہ ہوائیں، جون سے ستمبر تک جنوب مغرب اور اکتوبر-نومبر سے فروری-مارچ تک شمال مشرق کی طرف چلتی ہیں،جو  کم از کم پچھلے پانچ ہزار سالوں سے لوگوں، مصنوعات اور خیالات کی نقل و حرکت کی رہنمائی کرتی رہی ہیں۔

یہ وسیع خطہ طویل عرصے سے افریقہ، عرب، مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کو جوڑنے والے تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کے مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ یہ دوطرفہ  تعامل مادی اور معنوی دونوں وراثتوں میں جھلکتا ہے۔ ٹھوس ثقافتی وراثت جیسے آثار قدیمہ کے کھنڈرات ، فنی اشیاء، اور تاریخی مناظر اور معنوی آثار، بشمول زبانیں، رسم الخط، طبی روایات، تہوار، لباس، خورد ونوش اور رسم و رواج۔

p2.jpg

اس بھرپور ثقافتی اور ماحولیاتی تنوع کو دریافت کرنے کے واسطے ، حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے 2014 میں قطر کے شہر دوحہ میں منعقدہ  یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 38ویں اجلاس میں پروجیکٹ موسم کا آغاز کیا۔

یہ کثیر موضوعاتی اقدام، جسے فی الحال اے ایس آئی کے زیر اہتمام انجام دیاجارہاہے، بحر ہند کےآر  پار تاریخی تعلقات کو بحال کرنے اور باہمی تال میل ، اشتراک اور تبادلے کے نئے مواقع پیدا کرنے پرمرکوزہے۔

p3.jpg

دو روزہ ورکشاپ کا مقصد قدرتی اور ثقافتی وراثت کے مقامات کے لیے ممکنہ بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ کی نامزدگی کی تجاویز کے ساتھ ساتھ بحر ہند کے

ممالک میں معنوی ثقافتی وراثت  کے عناصر ،نیز متعلقہ ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا ہے، جس میں صلاحیت سازی ، دستاویزات کی تیاری ، تاریخی عمارتوں اور آثارقدیمہ کی ترقی شامل ہیں۔

************

ش ح۔م ش ع۔ ج ا

 (U: 1406       


(Release ID: 2191091) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी