سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی سطح پر دویانگ جن  کو بااختیار بنانا: 40 سال سے زائد ’ووکل فار لوکل‘


آئی آئی ٹی ایف 2025 میں مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار کے ذریعے اسٹالز کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 17 NOV 2025 7:56PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر ویرندر کمار نے آج انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2025 میں وزارت کے پویلین اور مختلف اسٹالز کا افتتاح کیا، جو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں دویانگ کاریگروں اور کاروباری افراد کی مصنوعات اور پہل پیش کرتے ہیں۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، سیکرٹری شری امیت یادو اور دیگر معززین نے شرکت کی، جو جامع اقتصادی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

A group of people cutting a red ribbonAI-generated content may be incorrect.

ڈاکٹر ویرندر کمار نے بتایا کہ 40 سے زائد اسٹال، جو ڈیپارٹمنٹ فار ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DEPwD) کے حمایت یافتہ ہیں، میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ اسٹال جدید معاون ٹیکنالوجیاں اور روایتی دستکاریاں پیش کرتے ہیں جو دویانگ جن کاریگروں نے تیار کی ہیں، نیز قومی اداروں اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی اہم نمائشیں بھی پیش کی گئی ہیں جو محکمہ کے وسیع تعاونی پروگراموں کی غماز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہل  دیویانگ جن کی تخلیقی صلاحیت، مہارت کی ترقی، اور معاشی خودمختاری کو فروغ دیتی ہے، جو پائیدار روزگار اور بامعنی روزگار کے راستے کھولتی ہے۔

A group of people standing around a tableAI-generated content may be incorrect.

انھوں نے زور دیا کہ آئی آئی ٹی ایف ان دیویانگ کاریگروں کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برآمد کر سکتے ہیں، جن میں ہینڈلوم اور دستکاری کی اشیا سے لے کر جدید تخلیقات شامل ہیں، جو وزیر اعظم کے ’ووکل فار لوکل‘ کے وژن کی بازگشت ہے۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ یہ موقع نہ صرف ان کی دستکاری کو عالمی سطح پر فروغ دیتا ہے بلکہ خود انحصاری اور وسیع تر مارکیٹ تک رسائی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

 ***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1397


(Release ID: 2191009) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी