شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) ماہانہ بلیٹن اکتوبر 2025
مجموعی لیبر فورس حصہ داری کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا،خواتین کی ورک فورس حصہ داری میں مسلسل اضافہ جاری ہے،اکتوبر میں بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی
Posted On:
17 NOV 2025 4:00PM by PIB Delhi
|
خلاصہ:
- 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں لیبر فورس حصہ داری کی شرح (ایل ایف پی آر) میں بڑھتی ہوئی رجحان دیکھا گیا۔ مجموعی ایل ایف پی آر اکتوبر 2025 میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح 55.4 فیصد تک پہنچ گئی۔
- خواتین کی لیبر فورس میں حصہ داری گزشتہ چار ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے، جو 15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد پر مبنی ہے۔
- مجموعی ورک فورس پاپولیشن ریشو( (ڈبلیو پی آر) اکتوبر 2025 میں 52.5فیصد رپورٹ کی گئی، جو جون 2025 سے 15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔
- 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی ڈبلیو پی آر مسلسل چوتھے ماہ بھی مستحکم طور پربڑھ رہی ہے۔
- 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح(یو آر) اکتوبر 2025 میں 5.2فیصد پر مستحکم رہی، جو ستمبر 2025 کے برابر ہے۔
|
.A تعارف:
پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) جو نیشنل اسٹاٹسٹکس آفس (این ایس او)، شماریات و پروگرامنگ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)کے ذریعہ کیا جاتا ہے، آبادی کی سرگرمی میں حصہ داری اور روزگار و بے روزگاری کی حالت پر ڈیٹا کا بنیادی ذریعہ ہے۔ جنوری 2025 سے پی ایل ایف ایس کے سروے کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ ملک کے لیے لیبر فورس کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کیے جا سکیں۔
پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ بلیٹن اہم لیبر مارکیٹ کے اشاریوں جیسے کہ لیبر فورس حصہ داری کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورک فورس پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کے تخمینے ملک گیر سطح پر موجودہ ہفتہ وار صورتحال (یو آر) کرنٹ ویکلی اسٹیٹس [1]سی ڈبلیو ایس کے طریقہ کار کے مطابق پیش کرتا ہے۔
اپریل 2025 سے ستمبر 2025 تک کے ماہانہ بلیٹنز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ موجودہ ماہانہ بلیٹن اکتوبر 2025 کے لیے ساتواں بلیٹن ہے۔
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے سی ڈبلیو ایس کے مطابق اہم نتائج:
- لیبر فورس حصہ داری کی شرح (ایل ایف پی آر) میں مسلسل اضافہ:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی ایل ایف پی آر مسلسل چار مہینوں تک بڑھتی رہی اور اکتوبر 2025 میں 55.4فیصد تک پہنچ گئی، جو جون 2025 میں 54.2فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں ایل ایف پی آر بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، جون 2025 میں 56.1فیصد سے بڑھ کر یہ اکتوبر 2025 میں 57.8فیصد ہو گئی۔
|
مجموعی ایل ایف پی آر اکتوبر 2025 میں چھ ماہ کی بلند ترین سطح 55.4فیصد تک پہنچ گئی۔
|
- خواتین کی لیبر فورس میں حصہ داری میں اضافہ جاری:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی ایل ایف پی آر اکتوبر 2025 میں 34.2فیصد تک پہنچ گئی، جو مئی 2025 کے بعد سب سے زیادہ ہے، اور یہ اضافہ دیہی علاقوں میں خواتین کی ایل ایف پی آر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
|
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی ایل ایف پی آر جون 2025 میں 32.0فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2025 میں 34.2فیصد ہو گئی۔
|
- مجموعی ورک فورس میں اضافے کی وجہ خواتین سے متعلق ورک فورس میں اضافہ:
اکتوبر 2025 میں مجموعی ورک فورس پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) 52.5فیصدرہی، جو جون 2025 سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی ورک فورس میں اضافے نے اس تعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی ڈبلیو پی آر مسلسل چوتھے ماہ بڑھ رہی ہے، جون 2025 میں 30.2فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2025 میں 32.4فیصد ہو گئی۔
|
دیہی علاقوں میں مسلسل چار ماہ سے خواتین کی ورک فورس میں اضافہ ہورہاہے، جو جون 2025 میں 33.6فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2025 میں 36.9فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
|


- مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)مستحکم رہی:
15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح ستمبر 2025 اور اکتوبر 2025 کے درمیان 5.2فیصد پر مستحکم رہی۔دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی ہوئی، جو ستمبر 2025 میں 4.6فیصد سے کم ہو کر اکتوبر 2025 میں 4.4فیصد ہو گئی، جبکہ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی ا اضافہ ہوا، جو 6.8فیصد سے بڑھ کر 7.0فیصد ہو گئی۔ ان دونوں تبدیلیوں کے نتیجے میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی۔
- خواتین میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں بے روزگاری کی شرح ستمبر 2025 میں 5.5فیصد سے کم ہو کر اکتوبر 2025 میں 5.4فیصد ہو گئی۔ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی نے، جو ستمبر 2025 میں 4.3فیصد سے کم ہوکر اکتوبر 2025 میں 4.0فیصد ہوئی، خواتین بے روزگاری کی مجموعی شرح میں کمی میں اہم کردار ادا کیا۔
مردوں میں بے روزگاری کی شرح اکتوبر 2025 میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 5.1فیصد پر مستحکم رہی۔ دیہی مردوں میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی، جو ستمبر 2025 میں 4.7فیصد سے کم ہو کر اکتوبر 2025 میں 4.6فیصد ہوئی، شہری مردوں میں معمولی اضافے، جو 6.0فیصد سے بڑھ کر 6.1فیصد ہوا، سے متوازن رہی، جس کی وجہ سے مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی۔


|
ملک گیر سطح پر ماہانہ تخمینے:ماہانہ تخمینے ان افراد سے جمع کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں جو سروے میں شامل ہوئے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے: سروے میں شامل افراد کی کل تعداد 3,74,164ہے۔
|
|
دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد کی تعداد 2,14,254ہے
|
شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افرادکی تعداد 1,59,910ہے۔
|
|
اکتوبر 2025 کے ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے (https://www.mospi.gov.in).
|
پبلی کیشنز / رپورٹس تک رسائی کے لیے نیچے دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔

|
پی ڈی ایف فائل دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
***
ش ح۔ ش م ۔ م ذ
(U N.1369)
(Release ID: 2190915)
Visitor Counter : 6