شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
این ایس ایس کی 75 ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب
موضوع: قومی سیمپل سروے شاندار ماضی سے لے کر وکست بھارت @2047 کے امید افزا مستقبل تک
اور
عالمی یوم شماریات
موضوع: سب کے لیےمعیار ی شماریات اور اعداد و شمار
Posted On:
17 NOV 2025 2:13PM by PIB Delhi
شماریاتی امتیاز کے 75 سال کا جشن
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 18 نومبر 2025 کو دی اننت ، ادے پور میں عالمی یوم شماریات کے ساتھ قومی سیمپل سروے (این ایس ایس) کی 75 ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب کی میزبانی کر رہی ہے ۔ یہ تقریب ملک بھر میں قومی/علاقائی سطح پر منعقد ہونے والی سال بھر پر محیط تقریبات کے کامیاب اختتام کی غماز ہے جس میں ہندوستان کے شماریاتی نظام کی ترقی میں این ایس ایس کے انمول تعاون کو تسلیم کیا جاتا ہے اور شہریوں ، طلباء ، پالیسی سازوں ، ماہرین تعلیم ، متعلقین وغیرہ کے ساتھ بات چیت اور علوم کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے ۔
گزشتہ برس کے دوران ، ملک بھر میں این ایس ایس کے دفاتر نے تکنیکی اجلاسوں ، تربیت ، آؤٹ ریچ سرگرمیوں ، ثقافتی پروگراموں اور علوم کے اشتراک کے پلیٹ فارموں کا انعقاد کیا ۔ ان سب نے مل کر این ایس ایس کے آغاز سے لے کر ڈیٹا پر مبنی ہندوستان میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار تک کے سفر کو اجاگر کیا ۔ حتمی تقریب، فیلڈ افسران ، شماریات دانوں ، موضوع کے ماہرین اور ادارہ جاتی شراکت داروں کی نسلوں کو خراج تحسین پیش کرے گی جنہوں نے ہندوستان کے سروے کےنظام کی ساکھ اور معتبریت کو برقرار رکھا ہے ۔
ملک بھر کی شماریاتی برادری کی شرکت
یہ تقریب این ایس ایس کے فیلڈ اسٹاف کو یکجا کرنے کا کام کرے گی جن کی کوششوں نے سال بھر پر محیط تقریبات کو شاندار کامیابی دلائی۔ ایم او ایس پی آئی اور دیگر وزارتوں کے معززین کے ساتھ ساتھ قومی شماریاتی کمیشن ، اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹسٹکس ، اکیڈمیاں ، میڈیا اور این ایس ایس کی 75 ویں سالگرہ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ راؤ اندرجیت سنگھ ، عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ایم او ایس پی آئی مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔
ایک گرمجوش آغاز: رجسٹریشن ، شمع افروزی اور موسیقیاتی ہم آہنگی
دن کا آغاز رجسٹریشن اور معززین کی آمد کے ساتھ ہوگا ، اس کے بعدشمع افروزی کی رسمی تقریب ہوگی۔ آر او مدورئی اور آر او سمبل پور کے عہدیداروں کے ذریعہ پیش کی جانے والی ایک پرجوش جگل بندی سے تقریبات کا لب و لہجہ طے ہوگا۔
افتتاحی اجلاس: مستقبل کے لیے قیادت کا وژن
باضابطہ کارروائی کا آغاز این ایس ایس کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ گیتا سنگھ راٹھور کے استقبالیہ خطاب کے ساتھ ہوگا ، جس کے بعد ایم او ایس پی آئی کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ کے افتتاحی کلمات ہوں گے۔
مہمان خصوصی افتتاحی خطاب کریں گے ، جس میں ہندوستان کی ترقی کے بیانیے کی تشکیل میں این ایس ایس کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے گا ۔
کلیدی اشاعتوں اور ریلیزز کا اجراء
کئی اہم قومی ریلیزز کی نقاب کشائی کی جائے گی ، جن میں شامل ہیں:
- نیشنل سیمپل سروے کی کہانی-ایک کافی ٹیبل بک
- اعداد کے پیچھے کی کہانیاں-جرنل آف ایف او ڈی
- سرویکشن (مشترکہ 118 واں اور 119 واں شمارہ)-قومی شماریات آفس (این ایس او) کا ایک تکنیکی جریدہ
- قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی) 2025
- ڈی آئی لیب پورٹل کا آغاز
یہ ریلیزز ادارہ جاتی یادداشت ، تکنیکی طاقت اور ملک کی ابھرتی ہوئی ڈیٹا کی ضروریات کو ظاہر کرتی ہیں ۔
ثقافتی پرفارمنس: میدان سے جوش و خروش
ملک بھر کے فیلڈ دفاتر ثقافتی پرفارمنس-لوک رقص ، تھیم گانے ، نکڑ ناٹک ، تجربہ کے اشتراک اور فیلڈ ورک اور ٹیم ورک کے جذبے کا جشن منانے والی دیگر تخلیقی نمائشوں کے ساتھ اسٹیج کو جلا بخشیں کریں گے ۔
پینل ڈسکشن: این ایس ایس سروے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کہانیاں
ایک خصوصی پینل، سروے کے اعداد و شمار کے پیچھے انسانی کہانیوں کو اجاگر کرے گا ۔ سابق ڈی جی (این ایس ایس) جناب ایس ایل میناریا کی نگرانی میں ہونے والی اس بحث میں شامل ہوں گے:
- جناب منیش گلونڈیا-کاروباری شخصیت
- جناب ہیمنت اہیر-سرپنچ
- جناب بھوپیندر سنگھ مینا-گردوار
اگرچہ ان کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے تاہم ایک بات ان میں قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ اعداد و شمار تعداد سے مختلف کوئی شئے ہے۔ یہ معاشرے کی عکاسی ہے ۔ بحث میں اس بات کو اجاگر کیا جائے گا کہ کس طرح میدان(فیلڈ یعنی زمینی سطح پر) میں جمع کردہ اعداد و شمار برادریوں کی زندہ حقیقتوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔
عالمی یوم شماریات
دوپہر کے کھانے کے بعد کا حصہ عالمی یوم شماریات کے عالمی جذبے کو اجاگر کرے گا ۔ اجلاسوں میں شامل ہیں:
- این ایس ایس ٹی اے ، ایم او ایس پی آئی کی قیادت میں اور گیٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیلڈ عہدیداروں کے لیے مواصلاتی حکمت عملیوں پر تکنیکی بحث ۔
- ایم او ایس پی آئی کے پرائس اسٹیٹسٹکس ڈویژن کے ذریعے سی پی آئی (شہری/دیہی) کے لیے سی اے پی آئی کا عملی مظاہرہ ۔
وطن کی محبت سے لبریز فنالے
تقریب کا اختتام ایک جذباتی اور متاثر کن انداز میں آر او ترواننت پورم کے ذریعے تمام فنکاروں کو مبارکباد دینے کے ساتھ حب الوطنی سے لبریز پیشکش کے ساتھ ہوگا ، جس کے بعد ایک سینئر این ایس او افسر کے ذریعے باضابطہ طور پر شکریہ ادا کیا جائے گا ۔
*****
ش ح۔م م ۔ ع د
(U-No. 1361)
(Release ID: 2190793)
Visitor Counter : 10