خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی نے منی پور میں گود لینے کی بیداری میٹنگ میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
14 NOV 2025 2:50PM by PIB Delhi
سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی(سی اے آر اے) نے ‘خصوصی ضرورت والے بچوں کو گود لینے’ کے موضوع پر ایک گود لینے سے متعلق بیداری میٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ تقریب منی پور میں 13 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی اور اس میں 100 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی تھی۔
اس تقریب میں رشتہ داروں کے گود لینے،سرپر ستی کے تحت گود لینے اور ریاست میں گود لینے کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے طریقوں جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب کا اختتام ثقافتی پروگراموں اور عزت افزائی کی تقاریب کےساتھ ہوا۔
گود لینے سے متعلق آگاہی کا مہینہ، جو ہر سال نومبر میں منایا جاتا ہے، اس کا مقصد گود لینے سے متعلق اہم مسائل کو اجاگر کرنا اور عوامی سمجھ اور شرکت کو فروغ دینا ہے۔

****
ش ح۔ ش ت ۔ش ب ن
U.NO.1356
(रिलीज़ आईडी: 2190747)
आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English