قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ2025کے ہاکی فائنل میں اُبھرتی ہوئی قبائلی کھیلوں کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

Posted On: 16 NOV 2025 12:37PM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)  کے کمشنر جناب اجیت کمار شریواستو نے چوتھے نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ 2025 کے لڑکوں کے ہاکی فائنل میں شرکت کی، جو انٹرنیشنل برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم راؤرکیلا میں منعقد ہوا۔ جناب وپن کمار جوائنٹ کمشنر اور محترمہ رشمی چودھری اسسٹنٹ کمشنر این ای ایس ٹی ایس بھی فائنل میچ کے دوران موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N451.jpg

ہاکی فائنل جو 14 نومبر کو دنیا کے معروف ترین ہاکی اسٹیڈیموں میں سے ایک — جس نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھی کی تھی، میں منعقد ہوا، پورے ایونٹ کے سب سے جوشیلے اور توانائی سے بھرپور مقابلوں میں سے ایک تھا۔ قبائلی طلبہ کے لیے اتنے باوقار میدان میں کھیلنا نہ صرف ایک حوصلہ افزا تجربہ تھا بلکہ ایک ایسا لمحہ بھی تھا جس نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اسی میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں جہاں بین الاقوامی کھیلوں کے لیجنڈ اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔

میچ میں غیر معمولی شدت، رفتار اور مہارت دیکھنے کو ملی، جو ملک بھر کے ای ایم آر ایس اسکولوں کے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، نظم و ضبط اور شاندار مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مقابلے کو این ای ایس ٹی ایس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر بھی کیا گیا، جس کے ذریعے ہزاروں طلبہ، اساتذہ، سابق طلبہ اور شائقین نے ملک بھر سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جشن منایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے تمام طلبہ کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو قبائلی نوجوانوں میں خود اعتمادی، تجربہ اور مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی پہل عزت مآب وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے کھیلو انڈیا ویژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد بنیادی سطح سے کھیلوں کی صلاحیت کو پروان چڑھانا، فٹنس اور شرکت کے کلچر کو فروغ دینا اور بھارت کو ایک کثیر الجہتی کھیلوں کی قوم میں تبدیل کرنا ہے۔

یہ اسپورٹس میٹ وزارتِ قبائلی امور اور این ای ایس ٹی ایس کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ قبائلی طلبہ میں کھیلوں کی اعلیٰ کارکردگی کو پروان چڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی راہ ہموار کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-16at12.54.23_5de6ddd9HHPR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-16at12.53.49_124c8114O1YD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-16at12.53.34_0860f08cC922.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1330


(Release ID: 2190552) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी