قبائیلی امور کی وزارت
راؤرکیلا میں چوتھی قومی ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ 2025 اختتام پذیر ہوئی
تلنگانہ مجموعی اسپورٹس چیمپئن کے طور پر ابھرا
اس تقریب کا اہتمام بھگوان برسا منڈا جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر کیا گیا
Posted On:
16 NOV 2025 11:42AM by PIB Delhi
چوتھی قومی ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولس (ای ایم آر ایس) اسپورٹس میٹ 2025 آج برسا منڈا ایتھلیٹکس اسٹیڈیم، راؤرکیلا میں شاندار اور حب الوطنی کے جوش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو بھگوان برسا منڈا جنجاتیہ گورو دیوس کے ملک گیر جشن کے ساتھ موافق ہے۔ تقریب میں بھگوان برسا منڈا کی بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ہندوستان کی قبائلی آزادی کی تحریک کی بھرپور میراث کا جشن منایا گیا۔
اسپورٹس میٹ کی میزبانی اوڈیشہ ماڈل ٹرائبل ایجوکیشن سوسائٹی (او ایم ٹی ای ایس) نے ایس ٹی اور ایس سی ڈیولپمنٹ، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے محکمے، حکومت اوڈیشہ کے تحت کی تھی، اور اس کا اہتمام نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کیا تھا۔

اس موقع پر موجود معززین
- اختتامی تقریب میں مندرجہ ذیل معززین نے شرکت کی:
- جناب موہن چرن ماجھی، اڈیشہ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ (مہمان خصوصی)
- جناب جویل اوراؤں ، قبائل امور کے مرکزی وزیر ، حکومت ہند (مہمان ذی وقار)
- جناب اجیت کمار شریواستو، آئی آر اے ایس، کمشنر، این ای ایس ٹی ایس
- جناب بی پرمیشورن، آئی اے ایس، سکریٹری، ایس ٹی اور ایس ٹی ترقی، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کا محکمہ، اڈیشہ
- ڈاکٹر شبھانکر مہاپاترا، آئی اے ایس، کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سندرگڑھ
- محترمہ دوتی چند، انٹرنیشنل اسپرنٹر
- سندرگڑھ خطے کے محترم اراکین اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندے
جناب اجیت کمار سریواستو، کمشنر این ای ایس ٹی ایس نے معززین کا خیرمقدم کیا اور اسپورٹس میٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں ملک بھر کے ای ایم آر ایس طلباء کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی اور قبائلی برادریوں میں بڑھتے ہوئے کھیلوں کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

نتائج کا خلاصہ
مجموعی اسپورٹس چیمپئن
|
درجہ
|
ریاست
|
طلائی
|
نقرئی
|
کانسہ
|
مجموعی تمغات
|
پوائنٹس
|
|
1
|
تلنگانہ
|
88
|
66
|
76
|
230
|
714
|
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
55
|
43
|
64
|
162
|
468
|
|
3
|
مدھیہ پردیش
|
40
|
49
|
62
|
151
|
409
|
سرکردہ 3- انفرادی مقابلے
|
درجہ
|
ریاست
|
طلائی
|
نقرئی
|
کانسہ
|
مجموعی تمغات
|
پوائنٹس
|
|
1
|
تلنگانہ
|
82
|
65
|
74
|
221
|
679
|
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
54
|
43
|
62
|
159
|
461
|
|
3
|
مدھیہ پردیش
|
40
|
47
|
61
|
148
|
402
|
سرکردہ 3- ٹیم مقابلے
|
درجہ
|
ریاست
|
طلائی
|
نقرئی
|
کانسہ
|
مجموعی تمغات
|
پوائنٹس
|
|
1
|
تلنگانہ
|
6
|
1
|
2
|
9
|
35
|
|
2
|
اڈیشہ
|
2
|
5
|
1
|
8
|
26
|
|
3
|
آندھراپردیش
|
1
|
2
|
2
|
5
|
13
|
230 تمغات اور 714 پوائنٹس کے ساتھ، تلنگانہ نے انفرادی اور ٹیم دونوں زمروں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چیمپئن شپ حاصل کی۔
کھیل کود اور قبائلی اختیاردہی کے لیے وزیر اعظم مودی کی تصوریت کو آگے بڑھانا
ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تئیں عزم کی عکاسی کرتا ہے:
کھیلو انڈیا- کھیلو، ترقی کرو، خوشحال بنو’’‘‘
• دیہی اور قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش
• ای ایم آر ایس طلباء کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر سبقت حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانا
• فٹنس، قیادت، ٹیم ورک اور مجموعی ترقی کو فروغ دینا
وکست بھارت اور قبائلی ترقی میں کھیلوں کے کردار کو مضبوط کرنا
این ای ایس ٹی ایس اور ای ایم آر ایس اداروں کے ذریعے، نچلی سطح پر قبائلی کھیلوں کی صلاحیتوں کو قومی فضیلت تک پہنچانے کے لیے راستے بنائے جا رہے ہیں۔
ثقافتی اور رسمی جھلکیاں
اختتامی تقریب میں مندرجہ ذیل سرگرمیاں دکھائی گئیں:
• ای ایم آر ایس طلباء کی طرف سے معززین کا رسمی استقبال
• روایتی لیمپ لائٹنگ، وندے ماترم، اور لہر مارچ
• ثقافتی پیشکشیں بشمول اوڈیسی اور ڈھیمسا رقص
• جیتنے والے گروپوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کرنا
• آتش بازی کا ڈسپلے
• رسمی مشعل کو بجھانا اور ای ایم آر ایس پرچم کو نیچے کرنا، جس کی قیادت مہمان خصوصی اور محترمہ دتی چند نے کی۔
یہ تقریب سندرگڑھ کے کلکٹر اور ڈی ایم ڈاکٹر شبھانکر مہاپاترا کے ذریعہ دیے گئے ووٹ آف تھینکس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کے ذریعہ حصہ لینے والی تمام ریاستوں، افسران، کوچوں، اور طلبا کے تعاون کا اعتراف کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1324
(Release ID: 2190494)
Visitor Counter : 7