الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ مملکت جناب جتن پرساد نے 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں ہندوستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کی نمایاں طور پر جھلک پیش کرتے ہوئے "ڈیجیٹل انڈیا پویلین" کا افتتاح کیا


ڈیجیٹل انڈیا پویلین میں پیش کردہ ای-گورننس اختراعات نے آئی آئی ٹی ایف 2025 کے دوران شفافیت، شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا

ڈیجیٹل انڈیا پویلین نے آئی آئی ٹی ایف 2025 میں وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتِ ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی)کے کلیدی اقدامات کے براہِ راست اور عمیق مظاہرے پیش کیے

Posted On: 15 NOV 2025 8:04PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتین پرساد نے 14 نومبر 2025 کو 44 ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے میں ڈیجیٹل انڈیا پویلین کا افتتاح کیا ۔

ڈیجیٹل انڈیا پویلین ہندوستان کے ڈیجیٹل نظامِ حکومت کی تبدیلی کے اُس سفر کی جھلک پیش کرتا ہے جو محفوظ، شمولیتی اور جدید عوامی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو ممکن بنا رہا ہے۔ ہال نمبر 6 میں قائم اس پویلین میں ڈیجی لاکر، امنگ، مائی اسکیم، این آئی ایکس آئی، این آئی ای ایل آئی ٹی، سی آر ٹی-اِن، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) اور آدھار جیسے نمایاں ای گورننس اقدامات کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ تنصیبات اس امر کو اجاگر کرتی ہیں کہ ڈیجیٹل انڈیا پہل کس طرح شفافیت، شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے کو فروغ دے رہی ہے، جو اس سال کے آئی آئی ٹی ایف کے موضوع "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت" سے ہم آہنگ ہے۔

نمائش میں آنے والے زائرین اگلے دو ہفتوں تک وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والی مختلف اسکیموں کے براہِ راست اور تجرباتی ڈیمو سے استفادہ کرسکیں گے۔ یہ مظاہرے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت مندرجہ ذیل اہم اقدامات کو نمایاں کرتے ہیں:

امنگ ایپ ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو 210 سے زائد مرکزی اور ریاستی محکموں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے شہریوں کو متعدد سرکاری دفاتر یا ویب سائٹس کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ 23 زبانوں میں دستیاب اس ایپ میں 2132 سے زیادہ ای گورننس خدمات شامل ہیں اور اس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 9.63 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ نمائش میں اس ایپ اور اس میں شامل خدمات کے عملی تعارف کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈیجی لاکر ایک کلاؤڈ بیسڈ محفوظ پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کو آدھار، پین، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی اسناد اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ دیگر اہم سرٹیفکیٹ محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈیجی لاکر کے 2,234 اجراء کنندگان، 2,944 درخواست کنندگان اور 60.79 کروڑ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔ نمائش میں بتایا جارہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح شہریوں کو کاغذ سے پاک اور محفوظ ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتا ہے۔

مائی اسکیم ایک ہمہ جہتی سرکاری پلیٹ فارم ہے جو مرکزی، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی 4,000 سے زائد اسکیموں کو ایک جگہ فراہم کرتا ہے۔ نمائش میں شہری اپنی ضرورت کے مطابق اسکیموں کی تلاش، اہلیت جانچنے اور مطلوبہ معلومات تک آسان رسائی کا تجربہ کرسکیں گے۔ اس اسٹال میں صارفین کی رہنمائی، اے آئی پر مبنی مائی اسکیم اسسٹنٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل آن بورڈنگ جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

آدھار کی نمائش میں نیا آدھار ایپ متعارف کرایا گیا ہے، جو شہریوں کو محفوظ، آسان اور بہتر صارف تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ میں منتخب معلومات کا اشتراک، حاضری کے ثبوت کے لیے چہرے کی شناخت، اور او وی ایس ای کے ذریعے کیو آر کوڈ پر مبنی آف لائن تصدیق جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) کا اسٹال اس کوشش کو اجاگر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ سب کے لیے قابلِ رسائی ہو اور ڈیجیٹل فرق کو ختم کیا جا سکے۔ ڈیجیٹل یونیورسٹی پلیٹ فارم 20 سے زائد شعبوں میں کورسز فراہم کرتا ہے، جن میں لچکدار سیکھنے کے راستے، اے آئی سے چلنے والے این آئی ای ایل آئی ٹی مترا اور انٹرویو سمیلیٹرز شامل ہیں۔ ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی اسمارٹ لیبز، کریڈٹ سے منسلک راستے اور اے آئی سے مربوط تعلیم کے ذریعے ڈگری اور سرٹیفیکیشن پروگرام پیش کرتی ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی ورچوئل لیبز آئی او ٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور الیکٹرانکس جیسے شعبوں میں عملی تجرباتی تعلیم فراہم کرتی ہیں۔

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) اپنے اسٹال میں محفوظ، متنوع اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل شناختوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس میں تیسرے درجے کے ڈومین ناموں کی متنوع رینج شامل ہے، جیسے ٹیکنالوجی پر مرکوز ڈومینز (.5G.in, .biz.in, .ai.in, .io.in)، پیشہ ورانہ شناخت کے ڈومینز (.ca.in, .dr.in, .er.in) اور لائف اسٹائل یا ذاتی برانڈنگ کے ڈومینز (.travel.in, .me.in)۔

پویلین میں انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) سائبر لچکدار کاروباری اداروں کی تعمیر اور سائبر ہوشیار شہریوں کی پرورش کے ذریعے ہندوستان کے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کے اقدامات اور منصوبوں پر مرکوز ہے، اور اس طرح ڈیجیٹل دنیا میں مضبوط دفاع فراہم کرتا ہے۔

انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) سیمی کنڈکٹر فاب، ڈسپلے فاب، اور کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر/اے ٹی ایم پی اسکیموں کے تحت جاری منصوبوں، اسٹارٹ اپس اور تربیتی اقدامات کی نمائش کرتا ہے۔ ڈیزائن سے منسلک ترغیبی (ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت 24 چپ ڈیزائن پروجیکٹس، 87 اسٹارٹ اپس اور 290 سے زائد تعلیمی اداروں کو تعاون فراہم کیا گیا ہے، جو عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انڈیا اے آئی پویلین ہندوستان کے اس وژن کو ظاہر کرتا ہے جو شمولیت، پائیداری اور عالمی تعاون پر مبنی اے آئی سے چلنے والے مستقبل کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے پیش نظر، پویلین تین ستروں—لوگ، سیارہ اور ترقی—اور سات چکروں کو اجاگر کرتا ہے جو محفوظ اور قابلِ اعتماد اے آئی کے عالمی تعاون کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سمٹ کے گلوبل امپیکٹ چیلنجز—اے آئی فار آل، اے آئی بائی ایچ ای آر، اور یو وی آئی—کے ساتھ ساتھ ریسرچ سمپوزیم، بین الاقوامی کالز برائے تجریدات، اے آئی ایکسپو شوکیس اور ٹیلنٹ بلڈنگ اقدامات جیسے انڈیا اے آئی ٹنکرپرینیور کے پیش نظارہ بھی شامل ہیں۔

آئی آئی ٹی ایف میں ڈیجیٹل انڈیا پویلین سرکاری خدمات میں شفافیت، کارکردگی اور شمولیت کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ہی چھت کے نیچے متنوع ڈیجیٹل اقدامات کو یکجا کرتے ہوئے، پویلین ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علمی معیشت کے وژن کو تیز کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا عملی ثبوت پیش کرتا ہے۔

***


 

 

UR-1319

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2190414) Visitor Counter : 7
Read this release in: English