وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی مشق گروڑ 2025: بھارتی فضائیہ نے فرانس کی فضائیہ اور خلائی فورس کے ساتھ باہمی فضائی مشق کے 80ویں ایڈیشن میں حصہ لیا

Posted On: 15 NOV 2025 3:29PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) 16 سے 27 نومبر 2025 تک فرانس کے مونٹ – ڈے – مارسن میں فرانس کی فضائی اور خلائی فورس (ایف اے ایس ایف) کے ساتھ باہمی فضائی مشق ’گروڑ 2025‘ کے آٹھویں ایڈیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ٹکڑی 10 نومبر 2025 کو فرانس پہنچی اور وہ ایس یو-30 ایم کے آئی جنگی طیارے کے ساتھ حصہ لے گی۔ مشق کے انڈکشن اور ڈی-انڈکشن مرحلوں کے لیے سی-17 گلوب ماسٹر III کے ذریعہ ایئرلفٹ کی مدد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ حصہ لینے والے جنگی طیاروں کی رینج اور پائیداری میں اضافے کے لیے آئی ایل-78 ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مشق کے دوران، بھارتی فضائیہ کا ایس یو-30 ایم کے آئی طیارہ، فرانس کثیر المقاصد جنگی طیاروں کے ساتھ پیچیدہ  فضائی جنگی امکانات میں، فضا سے فضا میں جنگ، فضائی دفاع اور مشترکہ حملے کے  آپریشنوں پر مرتکز  آپریشن انجام دے گا۔اس مشق کا مقصد ایک حقیقی آپریشنل ماحول میں حکمت عملی اور ضابطوں کو بہتر بنانا، باہمی تعلیم کو آسان بنانا اور بھارتی فضائیہ اور ایف اے ایس ایف کے مابین باہم اثر پذیری کو فروغ دینا ہے۔

مشق کروڑ 25 دونوں فضائی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ رابطے، آپریشنل علم کے تبادلے اور بہترین طریقوں کے اشتراک کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اس مشق میں شرکت ایل اے ایف کی کثیر الجہتی مشقوں کے ذریعے دوستانہ غیر ملکی فضائی افواج کے ساتھ تعمیری انداز میں مشغول ہونے کے عزم کو واضح کرتی ہے، فضائی آپریشن کے شعبے میں باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo113VB.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2RBLI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3BDAK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4BX4B.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1310


(Release ID: 2190344) Visitor Counter : 8