صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین فارماکوپیا کمیشن نے جھارکھنڈ اسٹیٹ فارمیسی کونسل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اس مفاہمت نامے کا مقصد ریاست جھارکھنڈ میں محفوظ اور معقول ادویات کے استعمال ، فارماکو ویجیلنس اور میٹریو ویجیلنس کو فروغ دینا، اور مریضوں کی حفاظت کے طریقۂ کار کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے

اس تعاون کا مقصد فارماسسٹوں کی مہارتوں کو فروغ دینا اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں ایک معیاری حوالہ کے طور پر نیشنل فارمولری آف انڈیا کے استعمال کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ معقول  تقسیم ادویہ (ریشنل ڈسپنسنگ  ) اور محفوظ دوائی استعمال  کے طریقوں کی حمایت کی جا سکے

Posted On: 15 NOV 2025 1:38PM by PIB Delhi

انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی)، غازی آباد ، جو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ، نے آج جھارکھنڈ اسٹیٹ فارمیسی کونسل (جے ایس پی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد دواؤں کے محفوظ اور معقول استعمال کو فروغ دینا، فارماکو ویجیلنس اور میٹریو ویجیلنس سرگرمیوں کو تقویت دینا، اور ریاستِ جھارکھنڈ میں مریضوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔اس مفاہمت نامے پر آئی پی سی کے سیکریٹری و سائنٹفک ڈائریکٹر، ڈاکٹر وی کلائی سیلوان، اور جے ایس پی سی کے رجسٹرار و سیکریٹری، جناب پرشانت کمار پانڈے نے دونوں اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اس اشتراک کے تحت، آئی پی سی اور جے ایس پی سی منفی ادویاتی ردِعمل (اے ڈی آر) کی رپورٹنگ، فارماکو ویجیلنس اور میٹریو ویجیلنس کے طریقۂ کار، اور دواؤں کے محفوظ استعمال سے متعلق شعبوں میں رجسٹرڈ فارماسسٹوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس شراکت داری میں یہ بھی شامل ہے کہ جھارکھنڈ کی صحت گاہوں میں نیشنل فارمولری آف انڈیا (این ایف آئی) کو ایک معیاری حوالہ دستاویز کے طور پر مؤثر طریقے سے اختیار کیا جائے، اور فارماسسٹوں کے ذریعے اس کے منظم استعمال کو فروغ دیا جائے، تاکہ معقول تقطیر (ڈس پنسنگ )اور ادویات کے محفوظ استعمال کے طریقوں کی حمایت ہو سکے۔مزید برآں، اس تعاون میں اسپتالوں اور کمیونٹی فارمیسیوں کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کرنے، ادارہ جاتی فارمیسی سیٹنگز میں این ایف آئی کے لازمی استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے، اور آئی پی سی کے اشتراک سے نیشنل فارماکو ویجیلنس ویک کے سالانہ انعقاد کو یقینی بنانے کی مشترکہ کوششیں بھی شامل ہوں گی۔

توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے سے پیشہ ورانہ شرکت میں اضافہ ہوگا، اے ڈی آر رپورٹنگ میں زیادہ وسیع پیمانے پر حصہ لینے کی ترغیب ملے گی، اور ریاست میں ادویات کی حفاظت سے متعلق نگرانی کے نظام مزید مضبوط ہوں گے۔ آئی پی سی ان سرگرمیوں کے لیے تکنیکی رہنمائی اور ماہرین کی معاونت فراہم کرے گا، جب کہ جے ایس پی سی سرکاری اور نجی صحت کی سہولیات میں فارماسسٹوں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے ان سرگرمیوں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

آئی پی سی اور جے ایس پی سی کے مابین یہ تعاون، ساختہ صلاحیت سازی اور شواہد پر مبنی فارمیسی پریکٹس کے فروغ کے ذریعے، ادویات کی حفاظت کو بہتر بنانے اور صحتِ عامہ کے نظام کو مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1302


(Release ID: 2190317) Visitor Counter : 11