وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت برائے دفاع اور مرکزی وزیرِ مملکت برائے تجارت و صنعت، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کا مشترکہ طور پر 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں ڈی ڈی پی پویلین کا افتتاح

Posted On: 14 NOV 2025 10:17PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ اور مرکزی وزیرِ مملکت برائے تجارت و صنعت، الیکٹرانکس و آئی ٹی جناب جتن پرساد نے مشترکہ طور پر وزارتِ دفاع کے محکمۂ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کی جانب سے قائم کردہ خصوصی پویلین کا افتتاح کیا، جو 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف-2025) میں لگایا گیا ہے۔ یہ تجارتی میلہ 14 سے 27 نومبر 2025 تک بھارت منڈپم نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔

سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے معزز مہمانوں کو بھارت کے مقامی دفاعی پیداوار کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور آتم نربھر بھارت مہم کے تحت حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس پویلین میں مجموعی طور پر 16 دفاعی سرکاری شعبہ کی کمپنیوں (ڈی پی ایس یوز) کے ساتھ ساتھ آئی ڈی ای ایکس پروگرام سے وابستہ جدید دفاعی اسٹارٹ اپس بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ڈی ڈی پی پویلین بھارت کے دفاعی مال سازی نظام کی بڑھتی ہوئی طاقت، تکنیکی اختراعات اور خود انحصاری میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو نمایاں کرتا ہے۔ نمائش میں جدید ترین دفاعی مصنوعات، اعلیٰ ٹیکنالوجیز اور زمینی نظام، بحری پلیٹ فارمز، ایرو اسپیس اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبوں پر مبنی جدید حل شامل ہیں۔

پویلین کا مقصد بھارت کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں عوامی آگاہی کو گہرا کرنا، صنعت سے تعلق رکھنے والے اداروں کی شمولیت کو فروغ دینا اور دفاعی و ایرو اسپیس شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ اپنی عوامی رسائی کی کاوشوں کے تحت، محکمہ کا مقصد عام لوگوں، خصوصاً نوجوان نسل کو متاثر کرنا اور انہیں ملک کے دفاعی اختراع کے نظام میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1298


(Release ID: 2190271) Visitor Counter : 9