قانون اور انصاف کی وزارت
جن جاتیہ دیوس 2025- محکمہ قانون سازی میں، بھگوان برسا منڈی کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کا جشن
Posted On:
14 NOV 2025 7:03PM by PIB Delhi
محکمہ قانون سازی نے 14 نومبر 2025 کو ایک آزادی پسند اور سماجی مصلح بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150 ویں سالگرہ منائی۔
اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر راجیو مانی، سکریٹری محکمہ قانون سازی نے کی اور اس تقریب میں جناب آر کے پٹنائک، ایڈشنل سکریٹری، محکمے کے دیگر سینئر افسران/ عملہ اراکین کے علاوہ منسلک دفاتر یعنی آفیشل لینگویج وِنگ (او ایل ڈبلیو) اور ودھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر راجیو مانی ، سکریٹری، محکمہ قانون سازی ، نے اجتماع سے خطاب کیا اور قبائلی برادریوں کی ترقی، بااختیار بنانے اور ثقافتی شناخت کے لیے بھگوان برسا منڈا کی اہم شراکتوں پر روشنی ڈالی۔ مشاہدے کے ایک حصے کے طور پر، بھگوان برسا منڈا پر ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی جس میں قبائلیوں اور آزادی کی جدوجہد میں ان کی زندگی، قربانیوں اور شراکت کو اجاگر کیا گیا۔ سکریٹری نے قبائلی عوام کے حقوق کی وکالت کرنے میں بھگوان بسرا منڈا کی انتھک کوششوں، سماجی و اقتصادی اصلاحات میں ان کی قیادت اور ہندوستان کے جامع جمہوری ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ان کی لازوال میراث کو یاد کیا۔ اس تقریب میں صحت اور تندرستی کے موضوع پر ڈاکٹر ایم کے تومر کی بات چیت بھی دیکھنے کو ملی۔
تقریب کے آخر میں سکریٹری، ایل ڈی نے پیہم مطابقت پر زور دیا اور بھگوان برسامنڈا کے ذریعہ فروغ دیے گئے نظریات اور اقدار کو آگے بڑھانے کے عزم محکم کا اظہار کیا۔

DBR9.jpeg)


**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1293
(Release ID: 2190219)
Visitor Counter : 5