شہری ہوابازی کی وزارت
اے اے آئی نے 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2025 میں ہوا بازی کے مستقبل کی نمائش کی
ٹچ کیوسک زائرین کو اے اے آئی کے فلیگ شپ اقدامات کو دریافت کرنے کی دعوت دیتے ہیں، جن میں اڑان اسکیم اور اسٹارٹ اپ پالیسی شامل ہیں
اے اے آئی نے ہوا بازی کے شوقین افراد کے لیےایئر کوئز متعارف کرایا ہے تاکہ تجربے کو مزید پرکشش بنایا جا سکے۔
Posted On:
14 NOV 2025 6:52PM by PIB Delhi
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی ) نے 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2025 میں قومی دارالحکومت کے پرگتی میدان، بھارت منڈپم میں اڑان بھری، ایک اختراعی اور بصری طور پر شاندار پویلین کی نقاب کشائی کی جو ایک بھارت، شریسٹھ بھارت کی تقریب کی روح کو مجسم کرتا ہے۔اے اے آئی اسٹال نے ایک عمیق تجربے کا آغاز کیا جو بھارت کی ہوا بازی کی مہارت، تکنیکی جدت طرازی اور پائیدار ترقی کے وژن کو اجاگر کرتا ہے۔
ہال جی ون میں واقع،اے اے آئی پویلین ایک شاندار ایل ای ڈی آرک وے کے ذریعے زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے، جو مستقبل کے ایوی ایشن گرافکس سے روشن ہوتا ہے جو بھارت کے ابھرتے ہوئے آسمانوں میں ایک متاثر کن سفر کے لیے لہجہ مرتب کرتا ہے۔ اس کے اندر، جگہ ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا میں کھلتی ہے جس میں دو انامورفک ڈسپلے والز ہیں جو کہ متحرک طور پراے اے آئی کے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک، ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے اور ملک بھر میں جدید کاری کے سنگ میلوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
انٹرایکٹو ٹچ کیوسک کا ایک سلسلہ زائرین کواے اے آئی کے فلیگ شپ اقدامات کو دریافت کرنے کی دعوت دیتا ہے،جن میں اڑن اسکیم، سٹارٹ اپ پالیسی، اے اے آئی , روٹس ایشیا 2025 اور بھارت کا ایئر کنیکٹیویٹی میپ۔ ایک ڈیجیٹل فلپ بک تخلیقی طور پر ہوائی اڈوں کو تعمیراتی عجائبات کے طور پر ظاہر کرتی ہے، جو کہ علاقے کے مقامی ورثے کو فطری طور پر فروغ دیتی ہے۔
تجربے کو مزید دلفریب بنانے کے لیے،اے اے آئی نے ہوا بازی کے شوقین افراد کے لیے ایک ائیر کوئز اوراے آئی سے چلنے والے سیلفی زون متعارف کرایا ہے جہاں زائرین ہوابازی کے پیشہ ور افراد، پائلٹوں اوراے ٹی سی کے افسران سے لے کر ایئر ہوسٹسز اور فائر ٹینڈر اہلکاروں کے ڈیجیٹل اوتار میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ایک وقف شدہ بریفنگ زون طلباء اور میڈیا کے نمائندوں کے لیے تجربے کو مزید تقویت بخشتا ہے، جس میں بھارتیہ ہوا بازی کے مستقبل کے لیےاے اے آئی کے اقدامات، آپریشنز اور وژن پر بصیرت انگیزسیشن پیش کیے جاتے ہیں۔
اسٹال کا شو اسٹاپ لائیو اے ٹی سی ڈیموسٹریشن ہے، جو زائرین کو ریئل ٹائم ایئر ٹریفک کمیو نی کیشن اور کنٹرول میں ایک نادر ونڈو پیش کرتا ہے۔ بھارت کی شہری ہوا بازی کی ترقی کو آگے بڑھانے والی ایک اہم تنظیم کے طور پر،اے اے آئی جدت اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کی ترقی سے لے کر ہوائی ٹریفک کا انتظام کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے نیوی گیشن اور نگرانی کو یقینی بنانے تک، اے اے آئی ایک جدید، محفوظ اور منسلک ہندوستان کی تشکیل میں سب سے آگے ہے۔
مورخہ 14 سے 27 نومبر تک منعقد ہونے والےآئی آئی ٹی ایف 2025 میں اپنی شرکت کے ذریعے،اے اے آئی اپنے کاموں میں ٹیکنالوجی، اختراعات اور پائیداری کو مربوط کرنے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہ نمائش وکست بھارت2047 کی تعمیر کے قومی ہدف میں حصہ ڈالنے کے تنظیم کے وژن کی آئینہ دار ہے، جہاں ہوا بازی ترقی، رابطے اور اقتصادی بااختیار بنانے کے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔



***
(ش ح۔اص)
Uno-1289
(Release ID: 2190202)
Visitor Counter : 8