حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقدہ آر یو ٹیگ 2.0پروجیکٹ کی دوسری سالانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 14 NOV 2025 5:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کمار سود نے رولرل ٹیکنالوجی ایکشن گروپ  یعنی دیہی ٹکنالوجی ایکشن گروپ(آر یو ٹیگ) 2.0 کی دوسری سالانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ، یہ پرنسپل سائنسی مشیر (او پی ایس اے) کے دفتر کی ایک پہل ہے ۔ یہ میٹنگ 13 اور 14 نومبر 2025 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) گوہاٹی میں منعقد ہوئی ، جس میں  او پی ایس اے کی سائنسی سکریٹری  ڈاکٹر پرویندر مینی  اور ڈاکٹر راکیش کور ، مشیر/سائنسداں ’جی‘ ، او پی ایس اے اور روٹیگ کوآرڈینیٹر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔

1278-1.png

میٹنگ سے قبل افتتاحی سیشن کا آغاز آئی آئی ٹی گوہاٹی کے پروفیسر سشندر کمار کاکوٹی کےاستقبالیہ خطاب سے ہوا، جنہوں نے شمال مشرقی خطے میں دیہی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے اور جدت کے ذریعے ذریعہ معاش میں اضافہ کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی جاری اقدامات کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر کور نے مختصراً 25-2024کے دوران آر یو ٹیگ 2.5( RuTAG 2.0 )کی مجموعی پیشرفت کا خاکہ پیش کیا۔ سات مراکز میں حاصل کردہ کامیابیوں اور ٹیکنالوجی کے اپنانے کے لیے ریاستی محکموں، صنعتوں اور کمیونٹی پر منبنی تنظیموں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون پر زور دیا۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دیویندر جالیہال، او پی ایس اے ’ ڈی‘ کی سائنسداں ڈاکٹرحفصہ احمد اور  او پی ایس اے کے ٹیکنکل اسٹاف جناب دیبوجیت پاتھک نےبھی سیشن میں حصہ لیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر سود نے دیہی ہندوستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ  آر یو ٹیگ(RuTAG) ہمارے تحقیقی اداروں کو دیہی برادریوں کی ضروریات سے مربوط کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سائنسی علم بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ بن جائے ۔ جب دیہی ہندوستان مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے ذریعے اپنے چیلنجوں کو حل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے ، تو اس سے  خودانحصاری کی بنیاد  مضبوط ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید آر یوٹیگ مراکز میں معیار ، سطح اور تعاون کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکنالوجی قابل اعتماد ، قابل توسیع اور موثر ہے ۔

ڈاکٹر پرویندر مانینی نے اس بات پر زوردے کر کہاکہ آ ر یو ٹیگ نے  ظاہر کیا کہ جب سائنسی کوششیں مقامی ضروریات پر مرکوز ہوتی ہیں، تو وہ دیہی روزگار میں تبدیلی لا سکتی ہیں۔ ہمارے کام کا اگلا مرحلہ یہ یقینی بنانے پر مرکوز ہونا چاہیے کہ آر یو ٹیگ کے تحت تیار کی گئی ہر ٹیکنالوجی لوگوں تک مستقل اور با معنیٰ میں انداز میں پہنچے۔انہوں نے قابل عمل دیہی ویلیو چینز تیار کرنے کے لیے اپنی مدد آگ گروپوں ، چھوٹے کاروباریوں اور مقامی اختراع کاروں کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

پروفیسر جالیہال نےآر یو ٹیگ 2.0  کے لیے ان ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جن میں علاقے میں نفاذ اور پیمائش کے لحاظ سے واضح اثر کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پروگرام پختہ ہوتا جائے، مراکز کو ایسے مسائل کے انتخاب پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو حقیقی دیہی چیلنجز کا حل فراہم کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ حل  محض ایک خاکے سے آگے بڑھ کر بامعنی طور پرعمل میں لائے جائیں۔

1278-2.jpg

پی ایس اے   کےپروفیسر سود نےآر یو ٹیگ 2.0 سالانہ پیشرفت رپورٹ25-2024 پیش کی، جس میں زراعت ، مویشی پروری ، فصل کے بعد کے انتظام ، قابل تجدید توانائی ، پانی کی صفائی اور دیہی دستکاری میں دیہی چیلنجوں سے نمٹنے والے 56 سے زیادہ جاری منصوبوں کو اجاگر کیاگیا ہے ، جن میں سے بہت سے خاکے اور زمینی سطح پر نفاذکے مراحل تک پہنچ چکے ہیں ۔   پروفیسر سود نے سینٹر فار انوویشن ان ایگری اینڈ ایکوا وولٹیکس (سی آئی اے اے وی) اور انٹیگریٹڈ فیسلٹی فار ویلنیس پروڈکٹ انوویشن (آئی ایف ڈبلیو پی آئی) آئی آئی ٹی گوہاٹی کا بھی افتتاح کیا ۔  اس مرکز کا مقصد زرعی وولٹک (زرعی زمین پر شمسی پینل کی تنصیب)، آبی وولٹک (آبی وسائل پر شمسی پینل کی تنصیب) اور تندرستی کی مصنوعات کی ترقی میں بین الضابطہ تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ، شمال مشرقی خطے میں دیہی صنعت کاری کو مضبوط بنانا اور ذریعہ معاش پیدا کرنا ہے

۔ 1278-3.jpg

آر یو ٹیگ 2.0 پروگرام کے تحت آر یو ٹیگ مراکز اور شراکتی تنظیموں کی جانب سے تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور خاکوں کو پیش کرتے ہوئے ایک زمینی سطح کی تحقیق اور اسٹارٹ اپ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔  آئی آئی ٹی گوہاٹی کےاسکول آف ایگریکلچر اینڈ رورل ٹیکنالوجی (ایس اے آر ٹی) میں دیہی علاقوں میں استعمال کے لیے تیار کیے گئے ڈرون پر مبنی ایپلیکیشنزکی بھی نمائش کی۔

1278-4.jpg

جائزہ سیشنوں کے دوران  تمام سات آر یو ٹیگ مراکز (آئی آئی ٹی گوہاٹی ، ایس کے یو اے ایس ٹی-کشمیر ، آئی آئی ٹی دہلی ، آئی آئی ٹی بمبئی ، آئی آئی ٹی روڑکی ، آئی سی اے آر-این اے اے آر ایم حیدرآباد  اور آئی آئی ٹی مدراس) نے اپنی سالانہ پیش رفت پیش کی اور فیلڈ نفاذ سے متعلق تجراب کا اشتراک کیا ۔ بات چیت میں کار آمد ٹیکنالوجیز میں اضافہ کرنے ، بین مرکز تعاون کو بڑھانے اور وسیع تر اپنانے کے لیے سرکاری محکموں ، صنعتوں اور مقامی برادریوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) ،انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) ، حکومت اتر پردیش ، نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر) ، آسام سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوائرمنٹ کونسل (اے ایس ٹی ای سی) ، نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( این اے بی اے آر ڈی) اور آسام اسٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن (اے ایس آر ایل ایم) کے نمائندوں نے حصہ لیا ۔

1278-5.jpg

دو روزہ پروگرام کا اختتام تعاون پر مبنی سائنس ، اختراع اور شراکت داری کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی دیہی ترقی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آریو ٹیگ 2.0 کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور و خوض کے ساتھ ہوا ۔

 

 ( ش ح ۔م  ع ن۔ن ع)

 

U. No. 1278


(Release ID: 2190163) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , हिन्दी