کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے د ہرادون میں ری سائیکلنگ، پلاسٹک کچرے کے انتظام اور مدور معیشت پر سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا
ڈی سی پی سی، فکّی اور سی پی ای ٹی نے پلاسٹک کچرے کے انتظام اور صنعتی تعاون کے لیے ہاتھ ملایا
سی پی ای ٹی، آئی آئی پی جیسے ادارے گرین پیٹرو کیمیکل ماحولیاتی نظام کے لیے اہم ہیں: سیکریٹری، ڈی سی پی سی
Posted On:
14 NOV 2025 5:39PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے (ڈی سی پی سی) نے صنعت و تجارت کی فیڈریشن (فکّی) اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی پی ای ٹی) کے تعاون سے آج دہرادون میں پلاسٹک کچرے کے انتظام، ری سائیکلنگ اور مدور معیشت پر ایک سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس سر براہ کانفرنس کا مقصد متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا تھا تاکہ بھارت کی پیٹرو کیمیکلز اور پلاسٹک کی صنعتوں کے لیے ایک پائیدار اور مدور نقش راہ تیار کیا جا سکے۔ یہ اقدام قومی مقاصد جیسے ماحولیاتی تحفظ اور ذمہ دار ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز میں سکریٹری محترمہ نیویدیتا شکلا ورما نے اپنے کلیدی خطاب میں حکومت کی اہم پہل قدمیوں کو اجاگر کیاجن میں کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج (سی سی یو ایس) فریم ورک، نیشنل مشن فار گرین انڈیا، بایو ای 3 پالیسی، توسیع شدہ پروڈیوسر رسپانسیبیلٹی (ای پی آر) کے اصول، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز اور نیتی آیوگ کا ویسٹ ٹو ویلتھ پروگرام شامل ہیں۔
انہوں نے سی پی ای ٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (آئی آئی پی) جیسے اداروں کے اہم رول کو اجاگر کیا جو صاف ستھری ٹیکنالوجیز کے فروغ اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کے قیام میں اہمیت کے حامل ہیں تاکہ پیٹرو کیمیکل ماحولیاتی نظام کو پائیدار بنایا جا سکے۔ محترمہ ورما نے سرکلر مینوفیکچرنگ عمل ، اختراعی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز اور عالمی بہترین طریقوں کے تیز تر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شعبے کا مستقبل سبز اور مسابقتی بنایا جا سکے۔
سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پربھ داس، چیئر، فکّی پیٹرو کیمیکلز اینڈ پلاسٹک کمیٹی نے کچرےکے جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب اروند میتھا، چیئرمین، آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے آئی پی ایم اے) نے عوامی بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صارفین کے ذمہ دار انہ اور رویہ کو فروغ دیا جا سکے اور بھارت سے پلاسٹک کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے امکانات کو اجاگر کیا۔
جناب نتیش شرما، پارٹنر، بی سی جی نے ای پی آر کی مؤثر عمل درآمد کے ذریعے بھارت کی عالمی سرکلر معیارات کو حاصل کرنے میں پیش رفت پر زور دیا، جبکہ جناب دیپک مشرا، جوائنٹ سیکریٹری (پیٹرو کیمیکلز)، ڈی سی پی سی نے سرکلر پیٹرو کیمیکلز کے طریقہ کار کو تیز کرنے اور اختراع اور صنعت شراکت داری کے ذریعے وسائل کی بحالی کو بڑھانے پر روشنی ڈالی۔
افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر گیتا کھنہ، چیئرپرسن، فکّی لیڈیز آرگنائزیشن، اتراکھنڈ اور صنعت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس سربراہ کانفرنس نے پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں اور تعلیمی اداروں کے درمیان بامعنی مشغولیت کا پلیٹ فارم فراہم کیا، جس نے بھارت کی پیٹرو کیمیکلز اور پلاسٹک کے شعبے کے لیے ایک پائیدار اور مدورمعیشت کی تعمیر میں اجتماعی ذمہ داری کی تصدیق کی۔




******
ش ح۔ ش ب۔ ش ب ن
Uno-1282
(Release ID: 2190162)
Visitor Counter : 4