وزارت خزانہ
سی بی آئی سی کے چیئرمین نےنئی دہلی میں اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی‘آسان ٹیکس خوش حال ملک’ کے موضوع پر منعقدہونے والے44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں ’جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین‘ کا افتتاح کیا
آئی آئی ٹی ایف میں سی بی آئی سی کے اسٹال میں ہیلپ ڈیسک فراہم کیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو آن سائٹ مدد فراہم کی جا سکے، ساتھ ہی تعلیمی اور آگاہی مواد، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو ڈسپلے، عوامی مصروفیت اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اس اسٹال میں شائقین کے لیے جادوئی پرفارمینش، پپیٹ کے شو، لائیو کوئز، خاکہ ساز آرٹسٹ، ورچوئل رئیلیٹی (وی آر) گیمز، سیلفی اسٹیشنز اور نوجوانوں کے لیے کیریئر اور رہنمائی پروگرامز بھی موجود ہیں
Posted On:
14 NOV 2025 5:00PM by PIB Delhi
سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی ) کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2025 میں سی بی آئی سی کے ارکان کے ساتھ مل کر 'جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین' کا افتتاح کیا۔

یہ پویلین، جس کا تھیم ہے “اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی:آسان ٹیکس، خوش حال ملک۔ سی بی آئی سی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایک آسان، ٹیکنالوجی پر مبنی اور شہری پر مرکوز ٹیکس ایکوسسٹم کے قیام کا خواہاں ہے۔ یہ تھیم حکومت کی مسلسل کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ ٹیکس کی تعمیل کو آسان بنایا جا سکے، عام استعمال کی اشیاء پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جا سکے، اور کاروباری دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جا سکے، جو کہ بڑے مقصد‘‘ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت” کی تکمیل میں مددگار ہے، جو آئی آئی تی ایف 2025 کا مرکزی تھیم بھی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین نے جی ایس ٹی اور کسٹمز انتظامیہ کے ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت، اور کاروبار میں آسانی کی جانب ہونے والے تبدیلی کے سفر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ “اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی” اصلاحات، جو تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہیں: ساختی اصلاحات، شرحوں کی معقول سازی، اور زندگی کو آسان بنانا، عوام کے لیے بنیادی اشیاء اور خدمات کو زیادہ معاشی اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں، جبکہ ٹیکس کے عمل کو آسان، تیز اور ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد دونوں کے لیے آسان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پویلین جی ایس ٹی بچت اُتسَو کے تحت ان اصلاحات کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وزٹر نئے اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والے فوائد کو سمجھ سکیں اور زیادہ سے زیادہ بچت اور راحت حاصل کر سکیں۔
چیئرمین نے وزٹر کو غیر مجاز افراد کے ساتھ اپنی شناختی دستاویزات شیئر نہ کرنے کے لیے متنبہ کیا اور خبردار کیا کہ وہ محتاط رہیں تاکہ جی ایس ٹی یا کسٹمز کے نام پر ہونے والے دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔
جی ایس ٹی اور کسٹمز پویلین ٹیکس دہندگان، صنعت کے نمائندگان، طلبہ اور عام عوام کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں وہ سی بی آئی سی کے جدید اقدامات سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ یہ پویلین جی ایس ٹی اور کسٹمز کے تحت حال ہی میں نافذ ہونے والی عوام دوست اور صنعت دوست اصلاحات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور محکمہ کی ٹیکس دہندگان کی سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کو پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پویلین کی اہم جھلکیاں:
1. آن سائٹ مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک:
پویلین میں آٹھ مخصوص ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جنہیں جی ایس ٹی، کسٹمز، جی ایس ٹی نیٹ ورک (جی ایس ٹی این)، آئس گیٹ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے شعبے کے ماہرین چلاتے ہیں۔ یہ ہیلپ ڈیسک وزٹر کو رجسٹریشن، ریفنڈز، ریٹرن فائلنگ، شکایات کے ازالے اور برآمد و درآمد سے متعلقہ عمل میں حقیقی وقت کی مدد فراہم کرتے ہیں۔ وزیٹر زوضاحتیں طلب کر سکتے ہیں، مسائل حل کروا سکتے ہیں اور ٹیکس تعمیل کے بہترین طریقوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
2. تعلیمی اور آگاہی مواد:
ایک سلسلہ وار تعلیمی ویڈیوز مختلف جی ایس ٹی اور کسٹمز کے عمل کو آسان اور دلچسپ انداز میں بیان کرتی ہیں۔ وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ تربیتی مواد ہندی اور انگریزی کے علاوہ 10 علاقائی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سی بی آئی سی کی شمولیت اور عوامی آگاہی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
3. ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو ڈسپلے:
بڑے ڈیجیٹل اسکرینز اور انٹرایکٹو ڈسپلے جی ایس ٹی اور کسٹمز کے تحت حاصل کردہ اہم کامیابیاں، پالیسی کامیابیوں اور جاری ڈیجیٹل تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پیش کرتے ہیں۔ یہ نمائشیں دکھاتی ہیں کہ کس طرح سی بی آئی سی کے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام تعمیل کو آسان، شفافیت کو فروغ دینے اور تجارتی سہولت کاری کو تیز کرنے میں مددگار ہیں۔
4. عوامی مصروفیت اور تفریحی سرگرمیاں:
آئی آئی ٹی ایف کی پرجوش فضاء کے مطابق، پویلین میں جادوئی پرفارمنس، پتلے کے شو، لائیو کوئز، خاکہ ساز آرٹسٹ، ورچوئل رئیلیٹی (وی آر) گیمز اور سیلفی کارنرز بھی شامل ہیں جو سبھی طرح کے ٹیکس کے بارے میں آگاہی کو دلچسپ اور قابل رسائی انداز میں بتانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ جی ایس ٹی، کسٹمز اور ٹیکس دہندگان کی خدمات پر مبنی معلوماتی بروشورز اور لیفلٹس بھی وزیٹر زمیں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
5. نوجوانوں اور کیریئر کی رہنمائی:
پویلین وزیٹر ز، خاص طور پر طلبہ، کو سی بی آئی سی میں موجود متنوع اور فعال کیریئر مواقع سے بھی روشناس کراتا ہے، تاکہ نوجوان نسل کو محکمہ کے ملک کی تعمیر اور تجارتی سہولت کاری میں اہم کردار کے بارے میں جاننے کی ترغیب دی جا سکے۔
پویلین انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے دوران مکمل کھلا رہے گا، اور زائرین کو غیر مستقیم ٹیکس کے بدلتے منظرنامے اور سی بی آئی سی کی جانب سے “ڈیجیٹل، شفاف اور موثر بھارت” کی طرف اٹھائے گئے اقدامات کا تجربہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔
یہ اقدام سی بی آئی سی کی شہریوں کو بااختیار بنانے، تعمیلی امور میں آسانی اور قومی اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکس انتظامیہ میں مسلسل جدت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ع ح۔ خ م
U.NO.1277
(Release ID: 2190141)
Visitor Counter : 4