صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سیکریٹری صحت، حکومت ہند نے بھارت منڈپم میں چوالیسویں بھارت انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ہیلتھ پیویلین کا باضابطہ افتتاح کیا
اس سال کے پیویلین کا موضوع وزارت کے صحت کی پالیسیوں کی تشکیل اور جامع طبی خدمات کی فراہمی میں وزارت کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ ایک صحت مند اور مضبوط ملک کی تشکیل ممکن ہو سکے
سیکریٹری صحت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے آگے بڑھانے والی اہم قومی مہمات کو بھی اجاگر کیا
Posted On:
14 NOV 2025 3:47PM by PIB Delhi
سیکریٹری صحت، محترمہ پُنیہ سلیلا شریواستو ا نے آج یہاں بھارت منڈپم میں چوالیسویں بھارت انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ہیلتھ پیویلین کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنیتا شرما، ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)؛ جناب سواربھ جین، جوائنٹ سیکریٹری؛ اور وزارت صحت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس سال کے پیویلین کا موضوع وزارت کے صحت کی پالیسیوں کی تشکیل اور جامع طبی خدمات کی فراہمی میں وزارت کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ ایک صحت مند اور مضبوط ملک کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
محترمہ شریواستو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کئی اہم اقدامات آگے بڑھا رہی ہے جو قومی صحت کے اہداف کے حصول اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے کہا: "حال ہی میں شروع کی گئی 'سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان' کا مقصد 11 کروڑ افراد تک پہنچنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، 'توبیکو کنٹرول فار یوتھ پروگرام'، 'ٹی بی مکت بھارت ابھیان'، اور اعضاء کے عطیہ کے لیے قومی مہم بھی بیک وقت جاری ہیں۔"

وزیر صحت نے زائرین کو ہیلتھ پیویلین کا دورہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی آگاہی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا: "پیویلین ہندوستان کے صحت کے نظام اور مختلف جاری پروگراموں کی جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔ کئی خدمات جیسے سی پی آر آگاہی سیشنز اور خون کی کمی (اینیمیا) کی جانچ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ میں ہر کسی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ آئیں اور ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔"


پس منظر:
وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) بھارت ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کی جانب سے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے بھارت انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2025 میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ تقریب 14 روزہ ہے جو 14 نومبر 2025 سے شروع ہو کر 27 نومبر 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔
ایم او ایچ ایف ڈبلیو کو آئی آئی ٹی ایف 2025 میں شرکت کے لیے بھارت منڈپم کے ہال نمبر 4 کی پہلی منزل پر تقریباً 900 مربع میٹر رقبہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس سال کے ہیلتھ پیویلین کا مجموعی موضوع وزارت کے صحت کی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ میں مرکزی کردار کو اجاگر کرتا ہے اور جامع طبی خدمات کی فراہمی کے ذریعے صحت مند شہری اور مضبوط قوم کے قیام کے مقصد کو واضح کرتا ہے۔
ہیلتھ پیویلین میں کل 37 اسٹال موجود ہیں۔ ان نمائشوں میں وزارت کی مختلف اسکیموں اور کامیابیوں کو نمایاں طور پر پیش کیا جائےگا۔ ایک اہم جھلک ملک گیر مہم ’’سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان’’ (ایس این ایس پی اے) کے تحت حاصل کیے گئے تین گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹلز کی حالیہ کامیابی ہوگی، جو روک تھام اور خواتین مرکوز صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہیلتھ پیویلین میں ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے مختلف پی ڈی، خود مختار اداروں اور منسلک/ذیلی دفاتر کے اسٹالز کی فہرست درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
پروگرام ڈویژن
|
اسٹال
|
|
1۔
|
خون کی منتقلی سروس (بی ٹی ایس)
|
01
|
|
2.
|
سنٹر آف ایکسی لینس ایمز نئی دہلی اسکیم کی نمائش کر رہی ہے: قومی پروگرام برائے روک تھام اور ٹراما اور برن انجریز کا انتظام این پی پی ایم ٹی اینڈ بی آئی
|
01
|
|
3۔
|
چائلڈ ہیلتھ ڈویژن(سی ایچ) اسکیم پیش کی جارہی ہے:
راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکرم( آر بی ایس کے)
|
02
|
|
4.
|
سنٹرل ہیلتھ ایجوکیشن بیورو (سی ایچ ای بی)
|
01
|
|
5۔
|
ای-ہیلتھ ڈسپلے سکیم: ای سنجیوانی - نیشنل ٹیلی میڈیسن سروس
|
01
|
|
6۔
|
نیشنل فیملی پلاننگ پروگرام (ایف پی ڈویژن) اسکیم پیش کی جارہی ہے: ماں اور بچے کی فلاح و بہبود کے لیے صحت مند وقت اور وقفہ
|
01
|
|
7۔
|
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اسکیم دکھا رہی ہے: ایٹ رائٹ انڈیا
|
02
|
|
8.
|
ہندوستان لیٹیکس لمیٹڈ (ایچ ایل ایل )اسکیم کی نمائش:
- ایچ ایل ایل امرت فارمیسی
- ایچ ایل ایل آروگیہ میتری بھیشم کیوب
|
02
|
|
9.
|
امیونائزیشن ڈویژن ڈسپلے سکیم:
یونیورسل امیونائزیشن پروگرام
|
01
|
|
10۔
|
دماغی صحت ڈویژن اپنی اسکیم کی نمائش پیش کررہا ہے:
قومی دماغی صحت پروگرام (ٹیلی مانس)
|
02
|
|
11۔
|
نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن(این اے سی او) اسکیم دکھا رہی ہے: نیشنل ایڈز اور ایس ٹی ڈی کنٹرول پروگرام
|
01
|
|
12.
|
نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)
|
01
|
|
13.
|
غیر متعدی امراض این سی ڈی - I اسکیمیں پیش کی جارہی ہیں:
- بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے قومی پروگرام
- بہرے پن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قومی پروگرام۔
- نابینا پن اور بصری کمزوری کے کنٹرول کے لیے قومی پروگرام
|
03
|
|
14.
|
غیر متعدی بیماریاں (این سی ڈی ( - II ظاہر کرنے والی اسکیم:
- غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قومی پروگرام
- فالج کی دیکھ بھال کے لیے قومی پروگرام
|
02
|
|
15۔
|
قومی مرکز برائے ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول (این سی وی بی سی) اسکیم پیش کی جارہی ہے: قومی ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام
|
02
|
|
16۔
|
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم جے اے وائی )
|
01
|
|
17۔
|
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم )
|
01
|
|
18۔
|
نیشنل ہیلتھ مشن(این ایچ ایم )
|
01
|
|
19.
|
قومی جذام کے خاتمے کا پروگرام (این ایل ای پی)
|
01
|
|
20۔
|
نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام(این او ایچ پی)
|
02
|
|
21۔
|
نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او) اسکیم دکھا رہی ہے: نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام
|
02
|
|
22.
|
غذائیت کی نمائش سے متعلق اسکیم: انیمیا مکت بھارت اور نوعمربچوں کی صحت سےمتعلق کاؤنسلنگ
|
02
|
|
23.
|
آر ایچ ٹی سی نجف گڑھ ڈسپلے سکیم: رورل ہیلتھ ٹریننگ سنٹر
|
01
|
|
24.
|
تپ دق ڈویژن دکھاتی اسکیم: ٹی بی مکت بھارت ابھیان
|
02
|
|
25۔
|
تمباکو ڈویژن کی نمائش اسکیم: نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام
|
01
|
| |
اسٹالز کی کل تعداد
|
37
|
****************************
( ش ح۔ اس ک)
U.No.1270
(Release ID: 2190108)
Visitor Counter : 3