ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی  سوال: بھارت فورکاسٹ سسٹم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JUL 2025 5:16PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت(ایم او ای ایس) نے 26 مئی 2025 کو موسم کی حقیقی پیشین گوئی کے لیے باضابطہ طور پر بھارت فورکاسٹ سسٹم (بھارت ایف ایس) کا آغاز کیا۔ بھارت ایف ایس کی ترقی کے کلیدی مقاصد پیشین گوئی کی قطعی درستگی کو بہتر بنانا اور پنچایت کلسٹر کی سطح پر پیشین گوئیاں فراہم  کرنا ہیں۔

بھارت ایف ایس نئے نافذ کردہ ٹرائینگولر کیوبک آکٹہیڈرل(ٹی سی او) ڈائنامیکل گرڈ پر مبنی ہے جو اس ماڈل کو اپنے سابقہ(جی ایف ایس ٹی1534 ~ 12 کے ایم) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 6 کلومیٹر کے افقی ریزولیوشن پر کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ دنیا کے دیگر آپریشنل مراکز کے عام عالمی ماڈلز کی افقی ریزولیوشن 9 سے 14 کلومیٹر ہے۔ اس میں اوروگرافی کی بہتر نمائندگی، بہتر فلٹرنگ، اور بہتر تحفظ کی خصوصیات موجود ہیں۔ افقی ریزولیوشن میں اضافے کے ساتھ، بھارت ایف ایس ہر 6 کلومیٹر پر الگ الگ پیشین گوئیاں فراہم کر سکتا ہے۔ نئے ماڈل نے ماڈل کنفیگریشن کے لحاظ سے اپنے پیشرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پیشین گوئی کی مہارت میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

پیشن گوئی کا یہ نظام 6 کلومیٹر کے ریزولیوشن پر کام کرتا ہے، جو عام طور پر پنچایتوں/گاؤں کے کلسٹر کے سائز کو محیط ہوتا ہے۔ افقی ریزولوشن میں اضافے کے ساتھ، بھارت ایف ایس ہر 6 کلومیٹر پر الگ الگ پیشین گوئیاں فراہم  کرنے پر قادر ہے۔ یہ موسم کی مقامی خصوصیات کو قید کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس طرح پنچایتوں/ دیہاتوں کے کلسٹر پر اثرانداز  ہونے والی پیشین گوئیوں کو ممکن بناتا ہے۔ مقامی لحاظ سے پیشین گوئیاں فراہم کرنے سے کاشتکاری کی منصوبہ بندی، آبپاشی اور کٹائی میں کسانوں کو مدد ملتی ہے۔ مزید برآں، آبی محکمہ کےحکام مانسون کے دوران آبی ذخائر کا بہتر انتظام کر سکتے ہیں، سیلاب کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں اور پیداوار کی لچک کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 1244


(ریلیز آئی ڈی: 2189901) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी