کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری برائے تجارت جناب راجیش اگروال کا ہند-روس تجارتی اور اقتصادی تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کی 26ویں میٹنگ میں شرکت کے لیے ماسکو کا دورہ

Posted On: 13 NOV 2025 9:23PM by PIB Delhi

تجارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے بین حکومتی کمیشن برائے تجارتی، اقتصادی، سائنسی،تکنیکی اور ثقافتی تعاون (آئی جی آئی آر) کے زیراہتمام تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق ہند-روس ورکنگ گروپ کی 26ویں میٹنگ کے لیے روسی فیڈریشن کے اقتصادی ترقی کے نائب وزیر جناب ولادیمیر الیچیف سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت کا جائزہ لیا، جو ان لیڈروں کے 2014 کے 25 بلین امریکی ڈالر کے بینچ مارک سے دوگنا زیادہ ہو گیا ہے اور 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے مشترکہ مقصد کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے ایک پروٹوکول کو حتمی شکل دی گئی اور اس پر دستخط کیے گئے۔

تجارت کے سکریٹری نے تجارت کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے امکانات کو اجاگر کیا اور مارکیٹ تک رسائی کو بروئے کار لانے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات تجویز کیے۔ ان مسائل میں ہندوستانی اداروں کی فوری فہرست سازی اور زراعت میں ایف ایس وی پی ایس کے ساتھ نظام پر مبنی نقطۂ نظر، خاص طور پر سمندری مصنوعات اور فارماسیوٹیکلز میں رجسٹریشن، ریگولیٹری انحصار اور متوقع ٹائم لائنز کا ایک مقررہ راستہ شامل ہے۔ ورکنگ گروپ نے انجینئرنگ کے سامان، کیمیکل اور پلاسٹک، الیکٹرانکس، فارماسیوٹیکل، زراعت، چمڑے اور ٹیکسٹائل میں تجارت کی توسیع کے لیے ممکنہ تعاون کا ذکر کیا اور انجینئرنگ سامان، اسمارٹ فونز، موٹر گاڑیوں، جواہرات اور زیورات، نامیاتی کیمیکلز، ٹیکسٹائل اور روس کی تجارت کے شعبوں میں تعاون کرنے والی ہندوستانی مصنوعات کی طاقت کا بھی ذکر کیا۔

خدمات کے شعبے میں، ہندوستانی وفد نے ہندوستانی آئی ٹی- بی پی ایم، حفظان صحت، تعلیم اور روسی اداروں کے ذریعہ تخلیقی خدمات کی زیادہ سے زیادہ خریداری ساتھ ہی ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے روسی مارکیٹ میں مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ممکنہ نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ ہندوستان کا گلوبل کیپبلیٹی سینٹر (جی سی سی) ماحولیاتی نظام، عالمی جی سی سی کا تقریباً 45 فیصد، جس میں 1,700 سے زیادہ مراکز تقریباً 1.9 ملین پیشہ ور افراد کو ملازمت فراہم کرتے ہیں، کو روسی کمپنیوں کے لیے تجارتی تسلسل، سائبرسیکورٹی، ڈیزائن اور انالیٹکس اور مشترکہ خدمات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تیار پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا گیا، جس سے سامان اور خدمات کی فراہمی دونوں میں لچیلے پن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہندوستانی فریق نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو انجام دینے میں روسی دلچسپی کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقوں نے کاروباری اداروں خصوصاً درمیانی، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے ادائیگیوں کے طریقوں کا بغور جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور روس نے اپنی خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ یہ ایک ایسا رشتہ جو ہے وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے۔ بات چیت میں ایک آگے کا ایجنڈا طے کیا گیا جس میں تجارتی تنوع، سامان اور خدمات کی تجارت میں خطرات کو کم کرنے اور لچیلی سپلائی چینز اور پیداوار اور رسد کی تنوع کو مرکزی توجہ حاصل ہے، جو 2030 کے تجارتی مقصد اور ایک مضبوط، زیادہ متوازن اقتصادی مشغولیت کے عین مطابق ہے۔

1.jpg

********

 (ش ح ۔ک ح ۔رض)

U. No. 1235


(Release ID: 2189896) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी