ریلوے کی وزارت
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جنجاتیہ گورو پکھواڑہ کی تقریب کے موقع پر بھگوان برسا منڈاکو گلہائے عقیدت نذرکیا
Posted On:
13 NOV 2025 5:55PM by PIB Delhi
جنجاتیہ گورو پکھواڑے کےپندرہ روزہ جشن کےموقع پر، ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی کے ریل بھون میں بھگوان برسا منڈا کو گلہائے عقیدت نذر کیا۔
قبائلی سرماؤں کی بہادری، وژن اور تعاون کو پرجوش خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، جنجاتیہ گورو ورش پکھواڑہ یکم سے 15 نومبر 2025 تک ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ پندرہ روزہ یہ جشن بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سال بھر چلنے والے جنجاتیہ گورو ورش کے جشن کا حصہ ہے، جو ہندوستان کے سب سے قابل احترام قبائلی مجاہد آزادی میں سے ایک اور نوآبادیاتی ظلم کے خلاف مزاحمت کی پائیدار علامت ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی قبائلی برادریوں کی قربانیوں، ثقافت اور ورثے کا احترام کرنے، اور ان کی ہمت اور ملک کی تعمیر کی کہانیوں کو قومی شعور میں لانے کے لیےجنجاتیہ گورو ورش منانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند نے ہر سال 15 نومبر کو جنجاتیہ گورو دیوس کو ادارہ جاتی شکل دی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بھگوان برسا منڈا اور دیگر قبائلی مجاہدین آزادی کی میراث آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے ۔
*****
UR-1226
(ش ح۔ا س ک۔ ف ر )
(Release ID: 2189799)
Visitor Counter : 13