وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قومی میوزیم ‘‘اکشر مہوتسو 2025’’ کی میزبانی کرے گا، ہندوستان کے خطاطی ورثے کا جشن

Posted On: 13 NOV 2025 5:51PM by PIB Delhi

اکشر مہوتسو 2025 میں حروف کی فنکارانہ دنیا کا دلکش سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہو جائیے — ایک قومی تہوار جو 14 سے 16 نومبر 2025 تک قومی میوزیم  کی رونق میں اضافہ کرے گا۔ یہ تقریب قومی میوزیم ، وزارتِ ثقافت، اور  دی کیلیگرافی فاؤنڈیشن  کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے عظیم خطاطی و تحریری ورثے کو ‘‘اکشر-سنسکرتی: تہذیب کے ستون کے طور پر حروف’’ کے عنوان کے تحت اجاگر کرنا ہے۔

‘‘لیکھن سے سلیکھن’’   (تحریر سے خطاطی تک) کے نعرے سے تحریک حاصل کر کے ، یہ فیسٹیول قومی میوزئم کو تخلیقی اظہار اور سیکھنے کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ آنے والے مہمان ہندوستانی رسم الخط کے ارتقا کو ایک عظیم الشان نمائش، عملی ورکشاپس، اور ماہر خطاطوں و ڈیزائنروں کے ساتھ نشستوں کے ذریعے بذات خود  دیکھ سکیں گے۔

تین روزہ اس جشن کی نمایاں خصوصیات:

  • ایک بڑی  نمائش: سو سے زائد جدید خطاطی فن پاروں اور قیمتی تاریخی مخطوطات کا شاندار مجموعہ پیش کیا جائے گا۔
  • ماہرانہ مظاہرے:   ممتاز فنکاروں جیسے جناب اچیوت پلَو اور  جناب مہندر پٹیل سے سیکھنے کا موقع، جو حروف کو زندگی بخشتے ہیں۔
  • نوجوانوں کی شمولیت:   بچوں کے دن کے موقع پر خصوصی  نوان کر  سلیکھن  پروگرام، جس کا مقصد نوجوان ذہنوں میں تخلیقی تحریک پیدا کرنا ہے۔
  • تفصیلی مذاکرے: معلوماتی نشستیں جن میں خطاطی کے فن کے پس منظر میں موجود ‘‘قواعد، جیومیٹری، اور حرکات’’ کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دی کیلیگرافی فاؤنڈیشن  کے ایک ترجمان نے کہا “یہ مہوتسو صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک تحریک ہے — اس یقین کی تجدید کے لیے کہ ہمارے رسم الخط ہماری تہذیبی شناخت کی بنیاد ہیں۔” “ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ قدیم تحریری اشکال آج کی جدید دنیا میں بھی کس قدر اہمیت رکھتی ہیں۔”

  اکشر مہوتسو 2025   وزارتِ ثقافت کے وژن  ‘‘تحفظ کے ساتھ اختراع’’  کی عکاسی کرتا ہے، جو ہندوستانی تحریری روایت کو فروغ دیتے ہوئے تخلیقی اور تعلیمی امکانات کے نئے افق دریافت کرنے کی کوشش ہے۔ یہ اقدام قومی منصوبوں — جیسے نیشنل مشن فار مینو اسکرپٹس، ایک بھارت شریشٹھ بھارت،  اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020 )  — کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جو ثقافتی تعلیم اور تخلیقی تربیت کے انضمام پر زور دیتے ہیں۔

 اکشر مہوتسو  2025  حکومت کے اُس وژن کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو عصری تعلیم اور فنونِ لطیفہ میں جدت کے ساتھ  مربوط کرنا ہے، تاکہ ملک تخلیقی خواندگی  کےشعبے میں عالمی رہنما کے طور پر اپنی پہچان قائم کر سکے۔

*****     

(ش ح –ا ع خ – ت ح)

U. No.1227

 


(Release ID: 2189792) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी