کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ اقتصادی شراکت کو مضبوط بنانے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق  ساتویں وزارتی مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 13 NOV 2025 5:45PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیّوش گوئل اور کینیڈا کے برآمد کاری کے فروغ، بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ترقی سے متعلق وزیر  منندر سدھو نے آج نئی دہلی میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہند-کینیڈا وزارتی مذاکرات (ایم ڈی ٹی آئی) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔یہ میٹنگ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی توانائی دینے اور تعاون کے لیے ایک مستقبل پر مبنی ایجنڈا تشکیل دینے کے مقصد سے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔یہ 13 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے مشترکہ بیان  ’’ایک مضبوط شراکتداری کے لیے پیش رفت کی از سر نو ترتیب‘‘ کے مطابق ہے، جس میں تجارت کو دوطرفہ اقتصادی نمو اور استحکام کی بنیاد قرار دیا گیا تھا۔

دونوں وزراء نے ہند-کینیڈا تعلقات کی پائیدار مضبوطی پر زور دیا، جو مشترکہ جمہوری اقدار، ثقافتی تنوع اور بڑھتی ہوئی اقتصادی تکمیلیت پر مبنی ہیں۔انہوں نے کینیڈا میں مقیم تقریباً 2.9 ملین ہند نژاد افراد اور 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہندوستانی طلباء کے کردار کو اجاگر کیا، جو دونوں معاشروں کو مالا مال کرنے اور باہمی سمجھ، اختراع اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پل کا کام کر رہے ہیں۔

سال 2023 میں ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان اشیاء و خدمات کی دوطرفہ تجارت 18.38 ارب امریکی ڈالر رہی۔وزراء نے دوطرفہ سرمایہ کاری میں مسلسل اضافے کا خیرمقدم کیا اور ایک کھلے، شفاف اور پیش گوئی کے قابل کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو پائیدار اور شمولیاتی ترقی میں تعاون کرتا ہے۔

اس وزارتی مکالمے میں اقتصادی تعاون کے کئی کلیدی شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گفتگو کا محور دوطرفہ اقتصادی روابط کو مضبوط بنانا اور ترجیحی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا، جن میں غذائی تحفظ، سپلائی چین کی مضبوطی، صحت کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ جیسے موضوعات شامل تھے۔وزراء نے تجارتی پالیسی کی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، جس میں اشیاء و خدمات کی تجارت پر گفتگو ہوئی اور مارکیٹ تک رسائی میں بہتری، انضباطی ہم آہنگی اور طویل مدتی اقتصادی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بات چیت کا اختتام کرتے ہوئے، وزراء نے باہمی احترام، اعتماد اور تعاون کے جذبے پر مبنی ہند-کینیڈا اقتصادی شراکت داری کی تجدید اور احیاء کے لیے اپنے مشترکہ وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آج کی تعمیری مذاکرات کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جو سے مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھاتے ہیں اور ہند-کینیڈا تعلقات کی وضاحت کے لیے گہرائی اور فعالیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

****

ش ح۔ک ح۔خ م

U. No-1225


(Release ID: 2189786) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी