وزارت دفاع
دفاعی پیداوار سے متعلق محکمہ (ڈی ڈی پی) 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں بھارت کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کرے گا
Posted On:
13 NOV 2025 3:52PM by PIB Delhi
دفاعی پیداوار سے متعلق محکمہ (ڈی ڈی پی) 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئ ٹی ایف) میں ایک خصوصی پویلین قائم کرے گا۔ یہ تجارتی میلہ 14 سے 27 نومبر 2025 تک نئی دہلی کےبھارت منڈپم میں لگایا جائے گا۔یہ پویلین دفاعی صنعت کے بڑھتے ہوئے اعتماد، اختراعات اور خود کفالت کو ظاہر کرنے والی آتم نربھر بھارت پہل کے تحت کی گئی قابل ذکر کایا پلٹ کو اجاگر کرے گا۔
اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے جدید ترین اور اعلیٰ معیار کے پروڈکٹس، جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کی جائے گی، جن میں زمینی نظام، بحری پلیٹ فارمز، ایروسپیس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ تمام 16 ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(ڈی پی ایس یو) کے ساتھ ساتھ انویشنز فار ڈیفنس ایکسیلینس (آئی دیکس) پروگرام سے وابستہ دفاعی اسٹارٹ اَپس بھی اس میں حصہ لیں گے۔
ڈی ڈی پی پویلین کا مقصد عوام میں بھارت کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا، صنعتی تعاون کو فروغ دینا اور عوام سے براہِ راست رابطہ استوار کرنا ہے تاکہ دفاعی پیداوار کے میدان میں بھارت کی خود انحصاری اور پیش رفت کو اجاگر کیا جا سکے۔
*****
ش ح۔ک ح۔خ م
U. No-1210
(Release ID: 2189670)
Visitor Counter : 11