سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آر ٹی ایچ نےریکارڈ مینجمنٹ اور صفائی کی سرگرمیوں میں سو فیصد کامیابی کے ساتھ زیر التواء معاملات کے حل کے لیے خصوصی مہم5.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی

Posted On: 13 NOV 2025 12:48PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)  اور اس کے متعلقہ اداروں نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک زیر التواء معاملات کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ یہ مہم 2 اکتوبر کو ایم او آر ٹی ایچ میں جناب ہرش ملہوترا، وزیر مملکت برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ، کے ذریعہ شروع کی گئی، جنہوں نے ٹرانسپورٹ بھون میں صفائی کی مہم کے دوران سوچھتا کا حلف لیا ۔

وزارت نے ریکارڈ مینجمنٹ (پرانی فزیکل/ای فائلوں کی جانچ-18,616) اور صفائی کی سرگرمیوں میں سو فیصد ہدف حاصل کیا۔ ایم او آر ٹی ایچ اور اس کے متعلقہ اداروں نے 15,000 سے زائد مقامات پر صفائی کی کارروائیاں انجام دیں، جن میں دفاتر، تعمیراتی کیمپ/سائٹس، این ایچ اسٹریچ ، ٹول پلازے، سڑک کے کنارے کی سہولیات ، سڑک کے کنارے (روڈ سائیڈ )دھابے، بس اسٹاپ، فلائی اوورز وغیرہ شامل تھے۔مزید برآں، وزارت نے عوامی شکایات (1,147) اور عوامی شکایات کی اپیلوں (522) کے نپٹارے میں 99فیصدا ہداف حاصل کئے ہیں ۔ 730 شناخت شدہ زیر التواء ممبران پارلیمنٹ کی درخواستوں میں سے وزارت نے 92فیصد یعنی 671 نمٹائے۔ اسی عرصے کے دوران 13 زیر التواء وزیراعظم دفتر کے حوالے سے 10 نمٹائے گئے۔دفاتر کے مختلف مقامات پر جگہ کے انتظام اور خوبصورتی کی بحالی کی گئی، جس سے 220 مربع فٹ سے زائد دفتر کی جگہ خالی ہوئی اور 640 کلوگرام سے زائد دفتر کے فضلہ/اسکریپ کو ضائع کیا گیا۔

اس مہم کے دوران ایک جدید اسکیم متعارف کرائی گئی، جس کے تحت عوام کو ٹول پلازوں پر غلیظ بیت الخلا کی رپورٹنگ کرنے پر انعام دینے کا چیلنج دیا گیا، یعنی غلیظ نیشنل ہائی وے بیت الخلا کی رپورٹ کریں اور انعام حاصل کریں۔

مہم کے مختلف معیارات کے تحت شناخت شدہ اہداف حاصل کرنے کے لیے، ایم او آر ٹی ایچ کے سکریٹری نے مہم کی پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا۔ مزید برآں، وزارت میں مہم کے نوڈل افسر نے اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھا۔ وزارت کے سینئر افسران کو بھی فیلڈ دفاتر کے معائنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ معائنے کے کلیدی شعبے میں دفتر کے احاطے، فضلہ کا انتظام، نیشنل ہائی ویز کے حصے، ٹول پلازے، فلائی اوورز، گڑھے، روشنی کے نظام وغیرہ شامل تھے۔ ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی  اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران نے ایس سی ڈی پی ایم  5.0 میں فعال طور پر حصہ لیا۔

مہم کی وسیع  پیمانےپرتشہیر کے لیے ایکس (ٹوئیٹر) انسٹاگرام اور فیس بک جیسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیے گئے ۔

image001ORJ2.jpg

image002LSZH.jpg

***

ش ح۔ ش آ ۔ م ش

U. No-1198


(Release ID: 2189586) Visitor Counter : 6