iffi banner

پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل نے گوا کے میڈیا ایڈیٹر اور بیورو چیف سے آئی ایف ایف آئی 2025 کی تیاری پر بات چیت کی

جناب  دھیریندر اوجھا، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)، وزارت اطلاعات و نشریات(ایم آئی بی)، حکومت ہند، اور محترمہ سمیتا واٹس شرما، ڈائریکٹر جنرل، پی آئی بی ویسٹ زون، ایم آئی بی نے56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی 2025) کی تمہید کے طور پر میڈیا تنظیموں کے سربراہان  اور ایڈیٹرز کے ساتھ  پنجی آج، 11 نومبرکوبات چیت کی۔

میڈیا کی سہولت کے منصوبوں اور آئندہ 56ویں آئی ایف ایف آئی کی تیاریوں پر بات چیت کے لیے انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بات چیت میں 20 سے 28 نومبر 2025 کومنعقد  ہونے والے آئی ایف ایف آئی کے دوران میڈیا کے لیے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

p1.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھیریندر اوجھا نے آئی ایف ایف آئی کے دوران میڈیا کی مدد کے لیے پی آئی بی کے وسیع کردار کے بارے میں بات کی، خاص طور پر پریس کانفرنسوں، اہم پروگراموں کی کوریج اور میڈیا کی سہولت کے معاملے پرگفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی بی بدستور جامع میڈیا سروسز فراہم کرتا رہے گا جس میں ون آن ون انٹرویوز کے لیے کشادہ جگہیں، اہم پروگراموں کی لائیوا سٹریمنگ، اور ایل ای ڈی اسکرین اپڈیٹس، واٹس ایپ گروپ نوٹیفیکیشن، پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پوسٹس جیسے مختلف چینلز کے ذریعے حقیقی وقت میں معلومات کی ترسیل شامل ہے۔

انہوں نے میڈیاسے اپنا بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف ایف آئی 2025  کی کامیابی تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت پر منحصر ہے۔ ‘‘آپ کا تعاون اور تال میل  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فیسٹیول عالمی سطح پر اپنی وہ پہچان حاصل کرے جس کا وہ مستحق ہے۔ پی آئی بی   آئندہ آئی ایف ایف آئی میں میڈیا کی شرکت سے دنیا کے سامنے ہمارے ملک کی سافٹ پاور کی ایک مثال کے طور پر پیش کرنے کی تمام کوششیں کر رہا ہے۔ بہرحال میڈیا پر ہی اس عمل کو مزید آگے تک جانے کی ذمہ داری ہے ۔’’ جناب دھریندر اوجھا نے کہا،‘‘ہم ساتھ مل کر آئی ایف ایف آئی کو نئی بلندیوں تک پہنچاسکتے ہیں۔’’

پرنسپل ڈائریکٹر جنرل نے آئی ایف ایف آئی کے لیے پی آئی بی کے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ‘‘پچھلے سال پہلی بار، ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں کو آئی ایف ایف آئی کے لیے الگ سے رجسٹر کرنے کا موقع ملا تھا، جو کہ ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اعتراف تھا۔ ہم اس سلسلے کو اس سال بھی جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے تعاون سے فلم کےتعارف میں ایک سرٹیفکیٹ کورس بھی منعقد کیا جائے گا، جو اس سال منتخب  میڈیا کے لیےہوگا۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ شمولیت کے اپنے عزم کے مطابق، پی آئی بی اس سال بھی کونکنی میں پریس ریلیز جاری کرتا رہے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مقامی سامعین کو مطلع اور مشغول رکھا جائے۔

p2.jpeg

محترمہ سمیتا واٹس شرما نے عالمی سطح پر آئی ایف ایف آئی کی مرئیت کو بڑھانے میں میڈیا کے اہم کردار کے بارے میں بات کی اور مختلف ٹولز اور سسٹمز پر تبادلہ خیال کیا جنہیں پی آئی بی میڈیا کی مشغولیت  کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کرے گا، بشمول ریئل ٹائم اپ ڈیٹس، ملٹی میڈیا ریلیز اور میڈیا کے لیے وقف کردہ جگہ۔ انہوں نے میڈیا کو یقین دلایا کہ فلم میلے کو مواصلاتی نقطہ نظر سے بحسن وخوبی چلانے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

اس تعارفی اجلاس میں ، ایک سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جہاں حاضرین نے رجسٹریشن کے عمل، میڈیا کی سہولیات اور فیسٹیول کی مجموعی کوریج کے بارے میں سوالات کیے اور تجاویز اور آراء کا اشتراک کیا۔

p3.jpeg

قبل ازیں، پی آئی بی گوا کے ڈائریکٹر جناب نانا میشرام نے حاضرین کا خیرمقدم کیا، جب کہ جناب سید ربیع ہاشمی، ڈائریکٹر، پی آئی بی ممبئی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت اور آئی ایف ایف آئی2025 کی کامیابی کے تئیں عہدبندی کا اظہار کیا۔

اس سیشن میں گوا کے سرکردہ  پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے ایڈیٹرز اور بیورو چیف نے شرکت کی۔

p4 last.jpeg

************

(ش ح۔  م ش ع۔ج ا )

UR-1190

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2189554   |   Visitor Counter: 22

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi