بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار اسمبلی انتخابات - 2025


الیکشن کمیشن کی بہار فرسٹ پہل کے نتیجے میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ، صفر ری- پولنگ اور تہوار کے ماحول کے درمیان پرامن ووٹنگ

Posted On: 12 NOV 2025 8:59PM by PIB Delhi
  1. بہار اسمبلی انتخابات کل 67.13 فیصد کے تاریخی اعلی ووٹر ٹرن آؤٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ یہ ریاست میں 1951 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ ہے۔ مرد ووٹرز میں ووٹ ڈالنے کی شرح 62.98 فیصد اور خواتین ووٹرز میں 71.78 فیصد رہی۔
  2. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مارچ 2025 سے کئی اقدامات کیے ، جن میں 17 ایسے اقدامات شامل ہیں جو انتخابی ریاست بہار پر مرکوز ہیں (ضمیمہ-1)۔ ان اقدامات کا مقصد رائے دہندگان کی سہولت کو بہتر بنانا، پولنگ عملے کی منظم تربیت، اور آئینی اور قانونی فریم ورک کی بنیاد پر ٹیکنالوجی پر مبنی عمل کو بہتر بنانا تھا۔
  3. اسپیشل انٹینسیو ریویژن(ایس آئی آر- 2025 صفر اپیلوں کے ساتھ منعقد کیا گیا اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بہار کی انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور وہ غلطی سے پاک ہیں۔ اس عمل کی بنیاد پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں 7,45,26,858 (سات کروڑ پینتالیس لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو اٹھاون ) ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔
  4. چیف الیکشن کمشنر  جناب  گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ ویب کاسٹنگ کے ذریعہ 90,740 (نوے ہزار سات سو چالیس )پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کی کارروائی کی قریب سے نگرانی کی۔
  5. ای سی آئی این ای ٹی انتخابات میں ٹیکنالوجی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا  ہے، ووٹروں کو خدمات فراہم کیں اور نگرانی اور مشاہدہ کے لیے بروقت ڈیٹا اکٹھا کرنے کو یقینی بنایا ہے ۔
  6. انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں انتخابات ہونے والے تمام 122 اسمبلی حلقوں ( اے سی ایس) میں کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ 122 رٹرننگ آفیسرز (آر او ایس) اور 122 جنرل مبصرین (جی او ایس) کی موجودگی میں دستاویزات کی تصدیق کا عمل آسانی سے انجام دیا گیا۔ تقریباً 460 امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں نے بھی تصدیق کے عمل میں حصہ لیا۔
  7. تصدیق کے بعد کسی پولنگ اسٹیشن پر کوئی تضاد/غلطی نہیں پائی گئی اور نہ ہی دوبارہ پولنگ کی سفارش کی گئی۔ نتیجتاً، بہار کے دو مرحلوں کے انتخابات میں کہیں بھی دوبارہ پولنگ(ری-پولنگ) کی سفارش نہیں کی گئی۔ ریاست میں انتخابات کی حالیہ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے (ضمیمہ-2  ملاحظہ فرمائیں)۔
  8. پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور تصدیق کے بعد فارم 17A اور متعلقہ مواد کو آر او کی مہر کے ساتھ دوبارہ سیل کر دیا گیا۔

* ڈیٹا عارضی ہے اور حتمی اعداد و شمارای سی آئی انڈیکس کارڈ کے ذریعہ شیئر کیے جائیں گے۔ بقیہ 2027 پولنگ اسٹیشنوں کو شامل کرنے کے بعد فیز -II کے ڈیٹا کو‘ای سی آئی نیٹ’ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ پریس نوٹ نمبر ECI/PN/351/2025 کا فوٹ نوٹ  ملاحظہ فرمائیں۔

الیکشن کمیشن کی بہار پہلی پہل

I. ووٹر لسٹ

  1. بہار میں انتخابی فہرستوں کو صاف ستھرا کرنے کے لیے ایک خصوصی زیرو اپیل، اسپیشل انٹینسیو ریویوژن(ایس آئی آر) کی گئی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی اہل ووٹر باہر نہ رہے اور کوئی نااہل شخص شامل نہ ہو۔
  2. بی ایل اوکے معاوضہ کو دوگنا اور بی ایل او سپروائزرز اور پولنگ/گنتی عملے، سی اے پی ایف ، مانیٹرنگ ٹیموں اور مائیکرو آبزرور کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پہلی بار ای آر او ایس  اور اے  ای آراو ایس کے اعزازیہ میں اضافہ کیا گیا۔
  3. انتخابی فہرستوں میں اپ ڈیٹ کے 15 دنوں کے اندر ای پی آئی سی  ایس کی تیز تر فراہمی۔
  4. فیلڈ لیول پر شفافیت کو بڑھانے کے لیے بی ایل او ایس کے لیے معیاری تصویری شناختی کارڈ۔

II .تربیت

5.بہار کے بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او ایس) کو پہلی بار آئی آئی آئی ڈی ای ایم ، دہلی میں تربیت دی گئی۔

6.بہار میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کردہ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے ایس) کو پہلی بار آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں ووٹر لسٹ کی تیاری میں مدد کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تربیت دی گئی۔

7.انتخابات کے دوران لاء اینڈ آرڈر کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہار پولیس کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیے گئے۔

III .انتخابی عمل کا انعقاد

8. پولنگ اسٹیشنوں پر ہجوم کو کم کرنے کے لیے فی پولنگ اسٹیشن پر 1,200 ووٹرز کی حد نافذ کی گئی  اور اضافی پولنگ اسٹیشن بلند و بالا رہائشی کمپلیکس اور سوسائٹیوں میں قائم کیے گئے ۔

9. ووٹرز کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر موبائل ڈپازٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

10. ووٹر انفارمیشن سلپس (وی آئی ایس) کو نمایاں طور پر سیریل اور پارٹ نمبرز کے ساتھ دکھایا گیا ۔

ووٹروں اور پولنگ عملے کے لیے خدمات فراہم کرنے والے کلیدی ماڈیولز کو ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر فعال کر دیا گیا ۔

11.کم سے کم تاخیر کو یقینی بنانے کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ ڈیٹا کو ای سی آئی این ای ٹی پر پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعے  انتہائی حقیقی وقت پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

12. پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے اندر امیدواروں کو بوتھ بنانے کی اجازت دی گئی۔

13. ووٹنگ کی اہم سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 100 فیصد  ویب کاسٹنگ کی سہولت کو یقینی بنایا گیا۔

14. ای وی ایم بیلٹ پیپرز میں امیدواروں کی رنگین تصویریں تھیں اور انہیں پڑھنے کے قابل بنایا گیا تھا۔

.IV ووٹوں کی گنتی

15. فارم سی17اور ای وی ایم ڈیٹا کے درمیان مماثلت نہ ہونے کی صورت میں اور جہاں بھی فرضی پول کے ڈیٹا کو غلطی سے حذف نہیں کیا گیا ہے لازمی طور پر وی وی پی اے ٹی گنتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

16. ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کی گنتی کا آخری (دوسرا آخری) مرحلہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی گنتی مرکز میں شروع ہوگا۔

 

نمبر شمار

الیکشن اور سال

دوبارہ پولنگ کی مجموعی تعداد

1

لوک سبھا ، عام انتخابات- 2024

2

2

لوک سبھا ،عام انتخابات- 2014

3

3

لوک سبھا، عام انتخابات- 2020

96

4

قانون ساز اسمبلی انتخابات- 2020

3

5

قانون ساز اسمبلی، انتخابات، 2020

2

 

*******

ش ح-  ظ ا ش ت  ز

UR- No. 1186


(Release ID: 2189517) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी