ارضیاتی سائنس کی وزارت
نوئیڈا میں واقع این سی ایم آر ڈبلیو ایف میں آئی آئی ایس ایف-2025 کے لئے افتتاحی تقریب
Posted On:
12 NOV 2025 9:57PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویڈر فورکاسٹنگ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف)، وزارت سائنس و زمین(ایم او ای ایس ) ، حکومت ہند نے وجنن بھارتی (وی آئی بی ایچ اے) کے تعاون سے آج این سی ایم آر ڈبلیو ایف ، نوئیڈا میں 11ویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف -2025) کے لیے افتتاحی تقریب منعقد کی۔
آئی آئی ایس ایف -2025 چنڈی گڑھ میں 6 تا 9 دسمبر 2025 کو ‘‘وگیان سے سمردھی: فار آتم نربھر بھارت’’(ترقی کے لئے سائنس : آتم نر بھر بھارت کیلئے) کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والا ہے۔
اس تقریب کی صدارت انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی)دہلی کے پروفیسر اےڈی راؤ نے بطور چیف گیسٹ کی۔ دیگر معزز مقررین میں وجنن بھارتی کے جناب آشوتوش سنگھ، آسٹریا کی گریز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ٹی ستیہ نارائن اور این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سربراہ ڈاکٹر وی ایس پرساد شامل تھے۔
تقاریر میں مقررین نے سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے کردار کو آتم نربھر بھارت کے ویژن کے حصول میں انتہائی اہم قرار دیا اور قومی ترقی اور پائیداری کے لیے مشترکہ سائنسی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
افتتاحی تقریب میں دہلی–این سی آر کے کالج طلباء نے شرکت کی جنہوں نے این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سائنسدانوں سے بات چیت کی اور سینٹر کی ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ( ایچ پی سی) مرکز کا دورہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان ذہنوں میں سائنسی تحقیق اور جدت کی تحریک پیدا کرنا ، اور ہندوستان کی تحقیق، جدت اور تکنیکی ترقی کے فروغ کے لیے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ چنڈی گڑھ میں منعقد ہونے والا آئی آئی ایس ایف-2025 ہندوستان کی سائنسی مہارت اور معاشرتی ترقی کا جشن ثابت ہوگا، جس میں جدت اور خود مختاری کے اصولوں کو فروغ دیا جائے گا۔
*******
ش ح- ظ ا –ش ت
UR- No. 1185
(Release ID: 2189505)
Visitor Counter : 8