وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سازوسامان کی تیاری سے متعلق محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی

Posted On: 12 NOV 2025 4:05PM by PIB Delhi

دفاعی سازوسامان کی تیاری سے متعلق محکمے نے (ڈی ڈی پی) 2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ خصوصی مہم 5.0 کا کامیابی سے اختتام کیا،جس میں صفائی ستھرائی کی کوششوں اور سوچھ بھارت مشن کے وسیع تر مقاصد میں تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر ڈی ڈی پی اور اس کے ڈی پی ایس یوز اور منسلک دفاتر نے ملک بھر میں 1533 مقامات پر صفائی مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے ۔

مہم کے دوران،محکمہ نے کام کی جگہ اور گھر دونوں جگہ صفائی کو مستقل عادت کے طور پر اپنانے کی اہمیت کے بارے میں اپنے اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے اقدامات کئے۔مہم کے مقصد میں عوامی شکایات،پی ایم او/ایم پی/وی آئی پی اور ریاستی حکومت وغیرہ کے حوالہ جات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ صفائی کارکنوں کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔

 مہم کے ایک حصے کے طور پر محکمہ نے 30,000 فائلوں کا جائزہ لیا اور انہیں الگ کیا اور 27,500 فائلیں خارج کی گئیں۔مزید برآں ردی مواد کو مؤثرانداز میں تلف کرکے17.42 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، اور اس عمل سے 15.62 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔اس کے علاوہ 50 عوامی شکایات،87 اپیلیں،13 اراکینِ پارلیمان کے حوالہ جات اور 2 آئی ایم سی حوالہ جات کا ازالہ کیاگیا۔

***

ش ح۔ک ا۔ ت ا

U.NO.1150


(Release ID: 2189212) Visitor Counter : 9