سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس ٹی آئی سی میں کوانٹم ڈائمنڈ مائیکرواسکوپی کا افتتاح: نیوروسائنس اور مواد کی تحقیق میں مددگار ثابت ہوگا

Posted On: 12 NOV 2025 12:08PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے تحت، آئی آئی ٹی بمبئی کے پی کویسٹ گروپ نے بھارت کا پہلا اندرون ملک کوانٹم ڈائمنڈ مائیکرواسکوپ (کیو ڈی ایم) تیار کیا ہے، جو ڈائنامک میگنیٹک فیلڈ امیجنگ کے لیے استعمال ہوگا۔ یہ ایجاد کوانٹم سینسنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس شعبے میں بھارت کو پہلا پیٹنٹ دلانے میں کامیابی ملی ہے۔

یہ کیو ڈی ایم جس کا باقاعدہ اعلان حال ہی میں منعقدہ  ایمرجنگ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کنکلیو (ای ایس ٹی آئی سی-2025) کے دوران کیا گیا، نیوروسائنس اور مواد کی تحقیق میں وسیع امکانات رکھتا ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹر چپس کی نقصان پہنچائے بغیر تشخیص میں بھی انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ چپ کے اندر 3ڈی تہوں میں میگنیٹک فیلڈ کی نقشہ سازی کر سکتا ہے۔

منعقدہ کنکلیو میں اس اعلان کے موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ،  حکومت ہند کے  پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائز پروفیسر اجے کے سود، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

پی کویسٹ گروپ،  پروفیسر کستوری ساہا  کی قیادت میں  ڈائمنڈ میں نائٹروجن ویکینسی (این وی) سینٹرز کی بنیاد پر یہ کیو ڈی ایم  تیار کیا ہے، جو نینواسکیل پر سہ جہتی میگنیٹک فیلڈ کی امیجنگ کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

این وی  سینٹرز ایٹمی سطح کی خرابیوں کو کہتے ہیں جو نائٹروجن ایٹم کے ایک خالی جگہ  کے ساتھ بنتی ہیں،کمرے کے درجہ حرارت پر بھی مضبوط کوانٹم کوہرینس دکھاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ میکانیکی، برقی اور حرارتی تبدیلیوں کے لیے بے حد حساس ہیں۔ ان کی اسپِن پر مبنی فلوروسینس، جو آپٹیکل ڈیٹیکٹڈ میگنیٹک ریزونینس (او ڈی ایم آر) کے ذریعے معلوم کی جاتی ہے، مقامی میگنیٹک فیلڈز کا آپٹیکل ریڈ آؤٹ ممکن بناتی ہے۔

ایک پتلی ڈائمنڈ پرت میں اعلی این وی کثافت تیار کر کے، کیو ڈی ایم  ڈائنامک میگنیٹک سرگرمی کی وسیع میدان کی امیجنگ ممکن بناتا ہے، بالکل ایسے جیسے ایک آپٹیکل مائیکرواسکوپ کام کرتا ہے۔

جدید الیکٹرانکس میں 3ڈی  چپ آرکیٹیکچر، کرایوجینک پروسیسرز  اور خود مختار نظاموں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ، روایتی تشخیصی آلات چھپی ہوئی کرنٹ راہوں اور ملٹی لیئر چارج فلو کو دیکھنے میں ناکام رہتے ہیں، کیو ڈی ایم  انٹیگریٹڈ سرکٹس، بیٹریز، اور مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز کی براہِ راست، ہائی ریزولوشن 3ڈی میگنیٹک میپنگ کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے ۔

بھارت کے قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے مطابق، پروفیسر ساہا کی ٹیم کا مقصد ہے کہ ، کیو ڈی ایم  کو اے آئی/ ایم ایل پر مبنی کمپیوٹیشنل امیجنگ کے ساتھ ضم کر کے ایک کوانٹم امیجنگ پلیٹ فارم تیار کیا جائے، جو اعلیٰ درجے کی چپ تشخیص، حیاتیاتی امیجنگ اور جیولوجیکل میگنیٹائزیشن اسٹڈیز کے لیے راستہ ہموار کرے،یہ سب کچھ سہ جہتی درست میگنیٹک فیلڈ کی بصری نمائندگی پر مبنی ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 1138


(Release ID: 2189135) Visitor Counter : 9