محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کی وزارت میں ای ایس آئی سی ریجنل آفس دہلی اور ای ایس آئی سی اسپتال بسیداراپور کی جانب سے صحت جانچ کیمپ کا انعقاد


کیمپ کا انعقاد’سوچھتا ہی سیوا‘ اور ’سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان‘ کے تحت کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 25 SEP 2025 6:48PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، ریجنل آفس دہلی نے ای ایس آئی سی اسپتال، بسیداراپور کے اشتراک سے آج محنت اور روزگار کی وزارت میں ایک کامیاب صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ ملک گیر اقدامات “سوچھتا ہی سیوا” اور “سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان” کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔

کیمپ کا مقصد صحت کے مسائل کی بروقت تشخیص اور ان کے مؤثر انتظام کو فروغ دینا تھا تاکہ ملازمین اور ان کے خاندانوں میں مجموعی صحت، فلاح و بہبود اور پیداواریت میں اضافہ ہو سکے اورساتھ ہی صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکے۔

محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وندنا گرنانی، ڈاکٹر آر سرینواسن، میڈیکل کمشنراور طبی خدمات سے وابستہ دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ  جناب  نریندر موہن اوجھا، ریجنل ڈائریکٹر، ای ایس آئی سی ریجنل آفس دہلی نے اس تقریب میں شرکت کی۔

صحت جانچ کیمپ کا آغاز محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وندنا گرنانی کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے  اپنے افتتاحی کلمات میں حکومتِ ہند کے جاری اقدام “سوچھتا ہی سیوا 2025” کی کوششوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان تمام افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں جو ہماری  کمیونٹی کی صفائی ستھرائی  اور حفظانِ صحت کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔‘‘

صحت کی جانچ کے کیمپ کا آغاز شرم شکتی بھون میں تین وزارتوں  محنت اور روزگار کی وزارت، توانائی کی وزارت  اور  جل شکتی وزارت کے صفائی متروں کے طبی معائنے سے ہوا۔

ای ایس آئی سی ریجنل آفس دہلی کے ریجنل ڈائرکٹر جناب  نریندر موہن اوجھا نے ای ایس آئی سی کی جانب سے محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وندنا گرنانی  کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزارت کے احاطے میں ای ایس آئی سی کو صحت جانچ کیمپ منعقد کرنے کی اجازت دی۔

ڈاکٹر پاسکل وی ڈی سوزا (ایم ایس) اور ای ایس آئی سی اسپتال، بسیداراپور کے دیگر ماہر ڈاکٹروں ، جن میں ای این ٹی، امراضِ نسواں، طب، آیوروید، امراضِ چشم، دندان سازی، آرتھوپیڈکس، فزیوتھراپی، آپٹومیٹری اور غذائیت کے ماہرین شامل تھے ، نے بون ڈینسٹی ٹیکنیشین، نرسنگ آفیسر اور نرسنگ آرڈرلی کے ساتھ مل کرکامیابی کے ساتھ  صحت جانچ کیمپ  منعقد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 1137


(रिलीज़ आईडी: 2189110) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी