ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر ماحولیات جناب بھوپیندریادو نے دہلی این سی آر میں ہوا کے معیار کی صورتحال کا جائزہ لیا، این سی آر ریاستوں کے حکام سے فضائی آلودگی کے انتظام پر ٹھوس کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست
Posted On:
11 NOV 2025 4:55PM by PIB Delhi
آج دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے تمام متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے حکام سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں فضائی آلودگی کے انتظام کی کوششوں کے بارے میں ٹھوس کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔ دہلی-این سی آر خطہ میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے یہ اس طرح کی چوتھی جائزہ میٹنگ تھی۔ ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے کابینہ وزیر، این سی ٹی دہلی حکومت کے وزیر جناب سردار منجندر سنگھ سرسا بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
جناب یادو نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام سے فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے ضلع وار منصوبہ تیار کرنے اور پرالی جلانے کے معاملات کی سال بھر نگرانی کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ضلع حکام سے مزید کہا کہ وہ کاشتکاروں کی وسیع پیمانے پر رسائی کو یقینی بناتے ہوئے کراپ ریزیڈیو مینجمنٹ (سی آر ایم) مشینوں کو چلانے کے بارے میں ان کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیت کریں۔
مزید براں ، جناب یادو صفر برداشت کو یقینی بنانے اور میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کو کھلے عام جلانے کے خلاف مسلسل چوکسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے این سی آر شہروں کی میونسپل اتھارٹیز سے درخواست کی کہ وہ لیگیسی ویسٹ مینجمنٹ( ایل ڈبلیو ایم) میں موجود خلاء کو پر کرنے کے لیے ایک سخت ٹائم لائن تیار کریں اور اس کی تیز رفتاری کو یقینی بنائیں۔ جناب یادو نے حکام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سائلو میں کام نہ کریں اور ایم ایس ڈبلیو مینجمنٹ کے لیے بہترین طریقوں کو آپس میں اشتراک کریں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی این سی آر میں ریڈ کیٹیگری کی صنعتوں میں آن لائن کنٹینیوئس ایمیشن مانیٹرنگ سسٹم (او سی ای ایم ایس) اور فضائی آلودگی پر قابو پانے والے آلات (اے پی سی ڈی) کی تنصیب مشن موڈ میں کی جانی چاہئے۔ سڑکوں کی دھول کو کم سے کم کرنے کے لیے جناب یادو نے این سی آر کے شناخت شدہ شہری/صنعتی علاقوں کے لیے روڈ ری ڈیولپمنٹ روڈ میپس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ سڑک کی تعمیر کے کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ جناب یادو نے تعمیرات اور انہدام (سی اینڈ ڈی) ویسٹ کے لیے اٹھائے جانے اور پروسیسنگ کے خلاء کو ختم کرنے پر زور دیا اور نجی شعبہ کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام کو بھی اس میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے محکموں کے حکام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مشن موڈ پر سڑک کے کنارے ہریالی کا کام کریں تاکہ دھول کی پیداوار کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ این سی آر میں مختلف میونسپل کارپوریشنز متعلقہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر نرسریوں میں پودے لگانا شروع کریں، جس کے بعد علاقے میں سرسبز و شاداب کو فروغ دینے کے لیے تباہ شدہ جنگلاتی زمینوں پر وسیع پیمانے پر پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ مزید برآں، جناب یادو نے دہلی ٹریفک پولیس سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک کی بھیڑ کی نشاندہی کرنے والے مقامات کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرے اور قومی راجدھانی میں انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) کے نفاذ کو تیز کرے، تاکہ ٹریفک جام کی وجہ سے پیدا ہونے والی گاڑیوں کی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے شہریوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط کارروائی اور تعاون کے ذریعے خطے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔ میٹنگ میں سی پی سی بی،سی اے کیو ایم ، این سی ٹی دہلی، ہریانہ، پنجاب کی حکومتوں، این سی آر شہروں کے میونسپل کمشنروں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
*******
ش ح- ظ ا - ن ع
UR No. 1096
(Release ID: 2188851)
Visitor Counter : 14