شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسکشن پیپر 1.0 کی ریلیز: انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کی تالیف میں فیکٹریوں کا متبادل

Posted On: 11 NOV 2025 4:00PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) کی بنیاد پر نظرثانی پر کام  کر رہی ہے۔ اس عمل میں ایم او ایس پی آئی طریقہ کار پر نظرثانی کر رہا ہے، ڈیٹا کے نئے ذرائع کو تلاش کر رہا ہے اور ماہرین، ماہرین تعلیم، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مشاورت کے بعد تبدیلیاں شامل کر رہا ہے۔

آئی آئی پی کی موجودہ سیریز میں انڈیکس مختلف شعبوں میں صنعتی سرگرمیوں کی نمائندگی کرنے کے لیے بیس سال میں منتخب فیکٹریوں کے فکسڈ پینل سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جارہا ہے۔ جیسے جیسے صنعتی منظر نامہ تیار ہوتا ہے، موجودہ نمونے میں سے کچھ فیکٹریاں غیر فعال ہو سکتی ہیں یا اپنے پروڈکشن پروفائل کو متنوع/تبدیل کر سکتی ہیں، اس طرح ان کے متبادل کی ضرورت پڑتی ہے، جس میں مستقل طور پر بند فیکٹری/ کارخانوں کو تبدیل کرنا شامل ہے جس نے پروڈکشن لائن کو ایک مناسب متبادل کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے جو ایک ہی شے/آئٹم گروپ تیار کرتا ہے اور ڈیٹا سیریز کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے، اور یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ وقت کا سلسلہ مسلسل اور جاری صنعتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کو آسان بنانے کے لیے ایم او ایس پی آئی  ایک Discussion Paper 1.0: Substitution of Factories in the Compilation of the Index of Industrial Production نے تیار کیا ہے جو نئی سیریز کے لیے مجوزہ طریق کار کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ ایم او ایس پی آئی ماہرین، ماہرین تعلیم، مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مجوزہ طریق کار پر آراء اور تبصرے طلب کرتا ہے۔ ڈسکشن پیپر ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in.  پر دستیاب ہے۔ تبصرے اور تجاویز iipcso[at]nic[dot]in پر 25 نومبر 2025 تک بھیجی جا سکتی ہیں۔

ZZZ.jpg

Click here to see in PDF

*******

ش ح-  ظ ا - ن ع

UR  No. 1091


(Release ID: 2188830) Visitor Counter : 7